ہوم » نیوز » اسپورٹس

کھیل دنیا میں مچی افرا تفری ، ایک ہی ٹیم کے 16 کھلاڑی کورونا پازیٹیو ، 250 کے ہوئے ٹیسٹ

برازیلی فٹ بال کلب نے کہا ہے کہ اس کے 16 کھلاڑی کورونا وائرس ٹیسٹ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ کلب نے کہا کہ 250 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ، جن کے بعد یہ نتیجے آئے ہیں ۔

  • Share this:
کھیل دنیا میں مچی افرا تفری ، ایک ہی ٹیم کے 16 کھلاڑی کورونا پازیٹیو ، 250 کے ہوئے ٹیسٹ
حیدرآباد : گاندھی اسپتال سے کورونا مریض لا پتہ ، مچا ہنگامہ ، اٹھے رہے کئی سوالات

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں افرا تفری کا ماحول ہے ۔ اس خطرناک بیماری کی وجہ سے کھیل دنیا میں سناٹا ہے ۔ حالانکہ طویل عرصہ تک کھیل کے میدان پر تالے لگنے کے بعد اب دھیرے دھیرے وہ تالے کھلنے لگے ہیں اور کئی جگہ پر میدان گلزار ہوگئے ہیں ۔ اس دوران فٹ بال کی دنیا سے ایک ایسی خبر آرہی ہے جس نے کھیل برادری میں افراتفری مچا دی ہے ۔ دراصل ایک ٹیم کے 16 کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں ، جس کے بعد ٹیم کے اراکین کا سلسلہ وار ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے ۔


برازیلی فٹ بال کلب واسکو ڈا گاما نے کہا ہے کہ اس کے 16 کھلاڑی کورونا وائرس ٹیسٹ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ کلب نے کہا کہ 250 لوگوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ، جن کے بعد یہ نتیجے آئے ہیں ۔


برازیل میں فٹ بال کی بحالی کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے ۔
برازیل میں فٹ بال کی بحالی کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے ۔


حالانکہ اس خوف کے درمیان ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ ان میں سے تین کھلاڑی وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اور دیگر کو کوارنٹان میں رکھا گیا ہے ۔ کلب نے کہا کہ اس نے ٹیم کے ارکین کے سلسلے وار ٹیسٹ شروع کرادئے ہیں ۔

برازیل میں فٹ بال کی بحالی کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے ۔ چین کے ووہان شہر سے شروع ہوا یہ وائرس کچھ ہی وقت میں پوری دنیا میں پھیل گیا ۔ آج دنیا بھر میں 55 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آچکے ہیں ۔
First published: Jun 01, 2020 11:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading