ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اختر نےبنایا کورونا وائرس پر ویڈیو، ڈاکٹربولا- سبھی کو ہوجائے وبا، پاکستانی محفوظ

کورونا وائرس (Coronavirus) کی وجہ سے پوری دنیا میں ہنگامہ مچا ہوا ہے، لیکن شعیب اختر کے ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بیماری بے حد معمولی ہے۔

  • Share this:
شعیب اختر نےبنایا کورونا وائرس پر ویڈیو، ڈاکٹربولا- سبھی کو ہوجائے وبا، پاکستانی محفوظ
کورونا وائرس (Coronavirus) کی وجہ سے پوری دنیا میں ہنگامہ مچا ہوا ہے، لیکن شعیب اختر کے ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بیماری بے حد معمولی ہے۔

نئی دہلی: کورونا وائرس (COVID-19) نے ان دنوں پوری دنیا میں قہر برپا کیا ہوا ہے۔ کئی بڑے ممالک اس وائرس کے پھیلنےکے بعد لاک ڈاون ہوچکے ہیں۔ امریکہ، اٹلی اور اسپین میں اس کا زیادہ اثر ہے۔ حالانکہ پاکستان کے ایک ڈاکٹرکا دعویٰ ہےکہ کورونا وائرس پاکستانی لوگوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔


شعیب اخترنے بدھ کو کورونا وائرس پر ایک ویڈیو بنایا، جس میں وہ اپنے دوست ڈاکٹر شوکت کے ساتھ اس مہاماری (خطرناک بیماری) پر تبادلہ خیال کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں ڈاکٹر شوکت نےکہا کہ کورونا وائرس ایک معمولی بیماری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ سبھی لوگوں کو ہو جائے۔


کورونا وائرس پر پاکستانی ڈاکٹر کا دعویٰ


ڈاکٹر شوکت نے شعیب اختر(Shoaib Akhtar) کے سامنے دعویٰ کیا کہ پاکستانی اوردوسرے ایشیائی ممالک کےلوگوں کی بیماری سے لڑنےکی صلاحیت غیر ملکی شہریوں سے اچھی ہے اور اسی لئےکورونا وائرس ایشیا میں کچھ اثر نہیں دکھا پائےگا۔ ڈاکٹرشوکت نےکہا، ’کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں، لیکن ہم پاکستانیوں کی یہ بیماری کچھ نہیں بگاڑ پارہی ہے۔ اب تک 2000 لوگ بیمار ہیں اور محض 30 ہی لوگوں کی جان گئی ہے۔



ڈاکٹر شوکت نے مزیدکہا، ’کورونا وائرس آپ کے پھپھڑوں پر اثرکرتا ہے اور اس کے بعد مریض کی موت ہوجاتی ہے، لیکن ہم پاکستانیوں کے ساتھ یہ نہیں ہو رہا ہے۔ ملیریا کی دوائی اس پر اثرکر رہی ہے۔ ملیریا اور کورونا وائرس کے درمیان ایک تعلق ہے۔ آپ دیکھیں افریقہ کو ابولا جیسا خطرناک وائرس مارکرگیا، پہلے ہم ایشیائی لوگوں کو بھی بیماریاں ہوتی تھیں اور لوگ مرتے تھے، لیکن جب بھی جن ممالک میں ملیریا پھیلا تھا وہ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔ آپ دنیا کا نقشہ دیکھئے۔ ملیریا پہلے پھیلنےکی وجہ سے بیماری سے لڑنےکی ہماری صلاحیت بڑھ گئی ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں میں بھی بہت کم معاملے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 02, 2020 01:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading