ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: کرونا وائرس کے سبب منسوخ ہو سکتا ہے آئی پی ایل، 14مارچ کو گورننگ کونسل کی میٹنگ

چین سے شروع ہوئے کرونا وائرس سے اب تک دنیا کے ایک لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں، تقریبا چار ہزار لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: کرونا وائرس کے سبب منسوخ ہو سکتا ہے آئی پی ایل، 14مارچ کو گورننگ کونسل کی میٹنگ
بڑی خبر: کرونا وائرس کے سبب منسوخ ہو سکتا ہے آئی پی ایل

نئی دہلی۔ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ لیگ آئی پی ایل (IPL) پر طویل وقت سے کرونا وائرس (Coronavirus) کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق، اب ریاستی سرکاریں بھی اسے لے کر بڑے قدم اٹھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ جہاں پہلے کرناٹک حکومت نے میچوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا وہیں مہاراشٹر نے آئی پی ایل کے پہلے مقابلے کی ٹکٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ حالانکہ، اس کی رسمی طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ان سب کے مدنظر آئی پی ایل کی گورننگ کونسل 14 مارچ کو کرونا وائرس کو لے کر بگڑی صورت حال کو لے کر میٹنگ کرے گی۔ اسی میٹنگ میں طئے کیا جائے گا کہ کیا آئی پی ایل منسوخ کیا جائے گا یا نہیں۔


غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے بڑھی مشکل


بی سی سی آئی کے لئے اس سال آئی پی ایل کا انعقاد مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت ہند نے ویزا پالیسی میں حال ہی میں جو تبدیلی کی ہے اس سے مشکلیں بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ آئی پی ایل کھیلنے ہندوستان آنے والے 60 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ویزا ملے گا یا نہیں اس پر صورت حال واضح نہیں ہے۔ حالانکہ، بی سی سی آئی خالی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا انعقاد کئے جانے پر غور کر رہی ہے لیکن آخری فیصلہ میٹنگ میں ہی ہو گا۔


بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی۔


چین سے شروع ہوئے کرونا وائرس سے اب تک دنیا کے ایک لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں، تقریبا چار ہزار لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ اس کے اثر کو دیکھتے ہوئے اب تک کئی بڑے کھیل ٹورنامنٹ منسوخ ہو چکے ہیں۔ وہیں کچھ کو ملتوی کیا جا چکا ہے۔ ہندوستان کی بات کریں تو یہاں اب تک 50 سے زائد معاملات سامنے آ چکے ہیں۔
First published: Mar 12, 2020 11:55 AM IST