ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس: مشکل وقت میں بی سی سی آئی نے دکھائی دریادلی، کھلاڑیوں کی بقایا رقم ادا

بی سی سی آئی (BCCI) نےکہا کہ کووڈ-19 (Covid-19) کے سبب بنی غیریقینی صورتحال کے باوجود وہ کسی کو پریشان نہیں ہونے دے گی۔

  • Share this:
کورونا وائرس: مشکل وقت میں بی سی سی آئی نے دکھائی دریادلی، کھلاڑیوں کی بقایا رقم ادا
بی سی سی آئی کے مطالبے کو آئی سی سی نے ٹھکرا دیا۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: پوری دنیا اس وقت مشکل دور سےگزر رہی ہے۔ کورونا وائرس (Coronavirus) نےتقریباً 200 ممالک کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے، جس کی وجہ سےلوگوں کی زندگی تو متاثر ہوئی ہی ہے، ساتھ ہی کچھ ملک اقتصادی بحران کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان بھی اس مہلک وبا سے جدوجہد کررہا ہے، جس کی وجہ سے ملک کو 21 دنوں کے لئے لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔ نہ تو کوئی گھرسے باہر نکل سکتا ہے اور نہ ہی آفس کھلیں گے۔ اس کی وہ سے لوگ گھروں میں قید ہونےکو مجبور ہوگئے ہیں۔ اس مشکل وقت میں بی سی سی آئی (BCCI) نے بھی دریادلی دکھاتے ہوئے معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کی بقایا رقم ادا کردی ہے۔


بی سی سی آئی نے مرکزی معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کی سہ ماہی بقایا رقم کی ادائیگی کردی ہے اورکہا کہ کووڈ -19 کے سبب غیریقینی صورتحال کےباوجود وہ کسی کو پریشان نہیں ہونے دیں گے۔ کورونا وائرس کے سبب عالمی اقتصادی صورتحال پر بہت اثر پڑا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسےاہم کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں تخفیف کے اشارے دیئے ہیں۔ اس خطرناک وبا کے سبب ابھی تک پوری دنیا میں 95 ہزار سے زیدہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


بی سی سی آئی نے مرکزی معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کی سہ ماہی بقایا رقم کی ادائیگی کردی ہے۔
بی سی سی آئی نے مرکزی معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کی سہ ماہی بقایا رقم کی ادائیگی کردی ہے۔


ایسی حالت کےلئے تیارتھی بی سی سی آئی

بی سی سی آئی کے ایک افسر نے خفیہ اطلاع کی شرط پر پی ٹی آئی سے کہا کہ لاک ڈاون 24 مارچ کو اعلان کیا گیا تھا اور اس کے باوجود بی سی سی آئی کسی بھی طرح کی حالت کے لئے تیار تھا۔ بورڈ نے اپنےمعاہدہ بندکھلاڑیوں کے رقم کی ادائیگی کی سہ ماہی قسط ادا کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس کے علاوہ اس دوران ہندوستان یا ہندوستان اے کی طرف سے کھیلنے والے سبھی کھلاڑیوں کے میچ کی رقم یا سبھی بقایا مالی سال کے آخرتک ادا کردیئےگئے ہیں۔
First published: Apr 10, 2020 08:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading