اپنا ضلع منتخب کریں۔

    CPL 2020: لائیو میچ میں راشد خان نے آندرے رسیل کو ماری لات، سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ویڈیو

    CPL 2020: لائیو میچ میں راشد خان نے آندرے رسیل کو ماری لات، سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ویڈیو

    CPL 2020: لائیو میچ میں راشد خان نے آندرے رسیل کو ماری لات، سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ویڈیو

    آندرے رسیل (Andre Russell) نے باربا ڈوس ٹرائی ڈینٹس (Barbadose Tridents) کے خلاف 28 گیندوں میں 54 رن بنائے۔ حالانکہ وہ پھر بھی اپنی ٹیم جمائیکا تھلائی واس کو جیت نہیں دلا سکے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کے بلے باز آندرے رسیل (Andre Russell) کا سی پی ایل (CPL) میں شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ جمائیکا تھلائیواس (Jamaica Thaliavas) کی طرف سے کھیلتے ہوئے کئی طوفانی اننگ سے مداحوں کی تفریح کرچکے ہیں۔ ہفتہ کو بھی باربا ڈوس ٹرائی ٹینڈس (Barbadose Tridents) کے خلاف انہوں نے 28 گیندوں میں 54 رنوں کی اننگ کھیلی۔ حالانکہ اس میچ کے دوران مداحوں کو ایسا کچھ دیکھنے کو ملا، جس سے وہ حیران رہ گئے۔ میچ کے دوران باربا ڈوس کی طرف سے کھیل رہے افغانستان کے اسپنر راشد خان (Rashid Khan)، آندرے رسیل کو لات مارتے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے۔



      آندرے رسیل، راشد خان کی کر رہے تھے نقل

      دراصل، میچ کے دوران جب آندرے رسیل (Andre Russell) بلے بازی کر رہے تھے تو راشد خان (Rashid Khan) نے انہیں تقریباً آوٹ کردیا تھا۔ راشد خان کی گیند اسٹمپ پر جاکر لگی اور بیلس کی لائٹ جل اٹھی۔ حالانکہ بیلس گری نہیں۔ یہ دیکھ کر راشد خان کے ساتھ ساتھ آندرے رسیل بھی حیران رہ گئے تھے۔ ناٹ آوٹ قرار دیئے جانے کے بعد آندرے رسیل آئے اور راشد خان کو مزاحیہ انداز میں چڑھانے کے لئے ان کے سیلیبریشن اسٹائل کو کاپی (نقل) کرنے لگے۔ جیسے ہی وہ پلٹے، راشد خان انہیں کک مارتے دکھے، حالانکہ وہ لگی نہیں۔ دونوں اس کے بعد ہنسنے لگے اور اسٹمپ بمپ کیا۔

      میچ کے دوران جب آندرے رسیل (Andre Russell) بلے بازی کر رہے تھے تو راشد خان (Rashid Khan) نے انہیں تقریباً آوٹ کردیا تھا۔
      میچ کے دوران جب آندرے رسیل (Andre Russell) بلے بازی کر رہے تھے تو راشد خان (Rashid Khan) نے انہیں تقریباً آوٹ کردیا تھا۔


      جمائیکا تھلائی واس کو باربا ڈوس ٹرائی ڈینٹس سے ملی شکست

      باربا ڈوس کی ٹیم نے سینٹ کٹس پر جیت کے ساتھ آغاز کیا تھا، لیکن اس کے بعد وہ اب تک جیت حاصل نہیں کرپائے تھے۔ انہوں نے گزشتہ میں میچ تھلا واس کو شکست دی تھی۔ وہیں آندرے رسیل کی تھلاواس پر اس شکست کا کوئی اثر نہیں ہوا کیونکہ وہ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے آندرے رسیل کے 54 اور جرمین کے 74 رنوں کی بدولت 20 اوور میں 161 رن بنائے تھے۔ حالانکہ باربا ڈوس کے جوناتھن کارٹر (45) اور جیسن ہولڈر (69) نے خراب شروعات کے بعد اپنی ٹیم کی اننگ کو سنبھالا۔ میچ کے آخر میں مچیل سینٹر نے 21 گیندوں میں 35 رن بنائے اور 10 گیند باقی رہتے ہی ٹیم کو جیت دلا دی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: