کیرون پولارڈ کو پاکستانی گیند باز نے بھڑکایا، پھرکپتان نے 7گیند پر 30 رن بناکر دلائی شاندار جیت
CPL 2021: ترینباگو نائٹ رائیڈرس نے کیریبین پریمیئرلیگ (CPL) کے موجودہ سیزن میں دوسری جیت درج کی۔ ٹیم نے سینٹ لوسیا کنگس کو خراب شروعات کے بعد بھی 27 رن سے شکست دی۔ کپتان کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) نے جارحانہ اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔
CPL 2021: ترینباگو نائٹ رائیڈرس نے کیریبین پریمیئرلیگ (CPL) کے موجودہ سیزن میں دوسری جیت درج کی۔ ٹیم نے سینٹ لوسیا کنگس کو خراب شروعات کے بعد بھی 27 رن سے شکست دی۔ کپتان کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) نے جارحانہ اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔
بارباڈوس: کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) نے شاندار بلے بازی کرکے کیربین پریمیئرلیگ (CPL 2021) کے ایک مقابلے میں اپنی ٹیم کو شاندار جیت دلائی۔ ترینباگو نائٹ رائیڈرس نے خراب شروعات کے بعد 7 وکٹ پر 158 رن بنائے۔ کپتان کیرون پولارڈ نے 41 رن بنائے۔ 6 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ یعنی 7 گیند پر 30 رن بنا ڈالے۔ جواب میں سینٹ لوسیا کی ٹیم 7 وکٹ پر 131 رن ہی بناسکی۔ ترینباگو نے مقابلہ 27 رنوں سے جیتا۔
ٹاس ہارکر پہلے کھیلنے اتری ترینباگو نائٹ رائیڈرس نے 12 اوور میں 68 رن پر ٹاپ-4 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد جب کیرون پولارڈ کھیلنے اترے تو سینٹ لوسیا سے کھیل رہے پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے کیرون پولارڈ کو میدان پر اکسایا، لیکن اس کا فائدہ ترینباگو کو زیادہ ملا۔ کیرون پولارڈ نے 29 گیندوں پر 41 رن اور ٹم سفرٹ نے 25 گیندوں پر 37 رن بناکر ٹیم کا اسکور 150 کے پار پہنچایا۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 78 رن جوڑے۔ وہاب ریاض مہنگے ثابت ہوئے اور 40 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔
جواب میں سینٹ لوسیا کی ٹیم کا اسکور ایک وقت ایک وکٹ پر 54 رن تھا، لیکن آندرے فلیچر کو چھوڑ کر ٹیم کا کوئی بھی بلے باز نہیں ٹک سکا۔ سلامی بلے باز فلیچر نے 55 گیندوں پر ناٹ آوٹ 81 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ٹیم مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 131 رن ہی بناسکی۔ فلیچر نے ٹیم کے نصف سے زیادہ رن بنائے، لیکن وہ جیت نہیں دلاسکے۔ تیزگیند باز روی رامپال نے 34 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ کیرون پولارڈ کو شاندار بلے بازی کے لئے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ملا۔
ترینباگو کی دوسری جیت
ترینباگو نائٹ رائیڈرس کی یہ ٹورنامنٹ میں 4 میچ میں دوسری جیت ہے۔ ٹیم 4 پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ سینٹ کٹس 6 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ دوسری طرف سینٹ لوسیا کی ٹیم کی یہ تین میچوں میں دوسری شکست ہے۔ ٹیم 2 پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل میں سب سے نیچے چھٹے مقام پر ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔