ہوم » نیوز » اسپورٹس

WTC final: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 20 ویں مرتبہ بنایا 250 سے کم رن ، ریکارڈ ہے حیران کن

ٹیم انڈیا (Team India) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل (WTC Final) میں پہلی اننگز میں 217 رن ہی بناسکی ۔ اجنکیا رہانے نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے ۔ وراٹ کوہلی نے بھی 44 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈر کے تیز گیند باز کائل جیمیسن نے پانچ وکٹ جھٹکے  ۔

  • Share this:
WTC final: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 20 ویں مرتبہ بنایا 250 سے کم رن ، ریکارڈ ہے حیران کن
ٹیم انڈیا (Team India) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل (WTC Final) میں پہلی اننگز میں 217 رن ہی بناسکی ۔ اجنکیا رہانے نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے ۔ وراٹ کوہلی نے بھی 44 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈر کے تیز گیند باز کائل جیمیسن نے پانچ وکٹ جھٹکے  ۔

ساوتھمپٹن : ورلڈ ٹیست چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا بڑا اسکور نہیں بناسکی ۔ ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں 217 رنوں پر سمٹ گئی ۔ ٹیم انڈیا نے آخری سات وکٹ 68 رن میں گنوادئے ۔ اجنکیا رہانے نے سب سے زیادہ 49 رن بنائے ۔ اس کے علاوہ کپتان کوہلی نے بھی 44 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمیسن نے پانچ وکٹ جھٹکے ۔ وہ آٹھ ٹیسٹ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔ ٹیم انڈیا گھر کے باہر پہلی اننگز میں 250 رن بنانے کے بعد نیوزی لینڈ کو کبھی نہیں شکست دے پائی ہے ، ایسے میں اس کو فائنل جیتنے کیلئے ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔


ٹیم انڈیا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ دیکھیں تو یہ خراب رہا ہے ۔ ٹیم 20 ویں مرتبہ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 250 رن کا اسکور نہیں پار کرسکی ہے ۔ اس دوران ٹیم کو صرف دو ٹیسٹ میں جیت ملی ہے ۔ دونوں میچ ٹیم نے گھر میں جیتے ہیں ۔ سات میں شکست ملی ہے ، جبکہ 10 میچ ڈرا رہے ہیں ۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اس میچ کا نتیجہ کیا ہوتا ہے ۔ اگر میچ میں اب بارش نہیں ہوتی ہے تو میچ کا نتیجہ نکلنا تقریبا طے ہے ۔ ایک ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے ۔


آخری مرتبہ 1995 میں ملی تھی جیت


ٹیم نے 250 سے کم کا اسکور بنانے کے بعد آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کو 1995 میں شکست دی تھی ۔ بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 228 رن بنائے تھے ۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 145 جبکہ دوسری اننگز میں 233 رن بنائے تھے ۔ ٹیم انڈیا نے یہ میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا تھا ۔ اس کے علاوہ 1969 میں بھی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ممبئی میں 60 رن سے ہرایا تھا ۔ یعنی ٹیم انڈیا نے گھر کے باہر پہلی اننگز میں 250 سے کم رن بنانے کے بعد کبھی ٹیم نیوزی لینڈ کو نہیں ہرایا ہے ۔

8 میچ میں 44 وکٹ جھٹک چکے ہیں کائل جیمیسن

کائل جیمیسن کا یہ آٹھوں ٹیسٹ میچ ہے ۔ وہ اب تک 44 وکٹ لے چکے ہیں ۔ یہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیسٹ کھیلنے والے گیند بازوں کی پہلے آٹھ ٹیسٹ میں سب سے اچھی کارکردگی ہے ۔ ابھی ایک اننگز باقی ہے ۔ اس سے پہلے جیک کیوی نے 41 ، شین بانڈ نے 38 اور ڈگ بریسویل نے پہلے 8 ٹیسٹ میچ میں 33 وکٹ لئے تھے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی کپتانی میں اب تک آئی سی سی ٹرافی نہیں جیت سکی ہے ، ایسے میں یہ ٹیم اب اچھی پوزیشن میں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 20, 2021 11:16 PM IST