உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Syed Mushtaq Ali Trophy : آئی پی ایل کا 'گمنام' چیمپئن کھلاڑی، جو اب بلا اٹھاتے ہی مچارہا کہرام

    Syed Mushtaq Ali Trophy: آئی پی ایل کا 'گمنام' چیمپئن کھلاڑی، جو اب بلا اٹھاتے ہی مچارہا کہرام (pc:Jitesh Sharma instagram )

    Syed Mushtaq Ali Trophy: آئی پی ایل کا 'گمنام' چیمپئن کھلاڑی، جو اب بلا اٹھاتے ہی مچارہا کہرام (pc:Jitesh Sharma instagram )

    31 گیندوں میں 71 رن، 7 گیندوں میں 28 رن، 20 گیندوں میں 54 رن… یہ اعداد و شمار ودربھ کے اس بلے باز کے ہیں، جن کی آرزو ہے کہ آئی پی ایل میں گیند بازوں کو دھنائی کرے ، لیکن جو آئی پی ایل کے 2 سیزن کے بعد ہی تقریباً گمنام ہوگیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : 31 گیندوں میں 71 رن، 7 گیندوں میں 28 رن، 20 گیندوں میں 54 رن… یہ اعداد و شمار ودربھ کے اس بلے باز کے ہیں، جن کی آرزو ہے کہ آئی پی ایل میں گیند بازوں کو دھنائی کرے ، لیکن جو آئی پی ایل کے 2 سیزن کے بعد ہی تقریباً گمنام ہوگیا تھا۔ ودربھ کے جتیش شرما نے ایک بار پھر اپنا پرانا انداز دکھا کر کہرا مچا دیا ہے ۔ جیتیش، جو کبھی ممبئی انڈینس کا حصہ تھے، ان دنوں جب بھی وہ بلا اٹھاتے ہیں، وہ صرف کہرام مچاتے ہیں ۔ انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں مہاراشٹر کے خلاف 7 گیندوں پر ناٹ آوٹ 28 رنز بنائے۔ سکم کے خلاف 20 گیندوں میں ناٹ آوٹ 54 رنز۔ انہوں نے منی پور کے خلاف 31 گیندوں پر ناٹ آوٹ 71 رنز بنائے۔ انہوں نے لگاتار تین نصف سنچریاں بنائیں اور وہ بھی تیزی سے۔ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی سے پہلے ان اننگز سے جتیش کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں کہ انہیں آئی پی ایل میں ایک اور موقع مل سکتا ہے۔

      دراصل آئی پی ایل 2022 کے سیزن میں 2 نئی ٹیمیں شامل ہورہی ہیں اور اس سیزن کے لیے بھی ایک میگا نیلامی ہونے جا رہی ہے۔ ایسے میں زیادہ تر فرنچائزرس بڑے ڈومیسٹک ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں ۔ جتیش کے بارے میں بات کریں تو 2012-2013 میں کوچ بہار ٹرافی کی 12 اننگز میں 537 رنز بنانے کے بعد انہیں اگلے سیزن کے لیے ودربھ کی سینئر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ جتیش نے 2013-2014 وجے ہزارے ٹرافی میں لسٹ اے میں ڈیبیو کیا۔ وہ 2015-2016 سید مشتاق علی ٹرافی میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ انہوں نے 143.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے 343 رنز بنائے ، جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔

      ٹاپ آرڈر میں ان کی جارحانہ بلے بازی نے ممبئی انڈینس کی توجہ حاصل کی اور 2016 کی نیلامی میں آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم نے جتیش کو بیس پرائس میں خرید لیا اور اس ٹیم کے ساتھ جتیش نے 2017 میں آئی پی ایل ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ ایک انٹرویو میں 2016 کے سیزن کے بارے میں بات کرتے ہوئے جتیش نے کہا کہ انہوں نے اس سیزن میں بہت زیادہ رنز بنائے اور وہ امید کر رہے تھے کہ آئی پی ایل کی کوئی ٹیم ان میں دلچسپی ظاہر کرے گی۔

      اس وقت جتیش نے رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے ایک ٹرائل بھی دیا، جہاں اس نے سب کو متاثر کیا۔ آر سی بی کے اسسٹنٹ کوچ نے انہیں کہا تھا کہ وہ ٹرائلز کے لیے کہیں اور نہ جائیں۔ آر سی بی انہیں نیلامی میں خریدے گا، لیکن اس کے بعد ممبئی انڈینس نے انہیں بیس پرائس میں خریدا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: