ہوم » نیوز » اسپورٹس

India vs England: جانئے کس طرح کیا جاتا ہے مین آف دی میچ کا انتخاب ، یہاں پڑھئے پورا طریقہ کار

India vs England: ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے ۔ پونے میں کھیلے گئے آخری میچ کو ہندوستان نے سات رنوں سے جیتا ۔ حالانکہ آخری ون ڈے میچ میں جیت کے بعد وراٹ کوہلی کافی حیران نظر آئے ۔ وراٹ کوہلی کے حیران ہونے کی وجہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ایوارڈ تھا ۔

  • Share this:
India vs England: جانئے کس طرح کیا جاتا ہے مین آف دی میچ کا انتخاب ، یہاں پڑھئے پورا طریقہ کار
جانئے کس طرح کیا جاتا ہے مین آف دی میچ کا انتخاب ، یہاں پڑھئے پورا طریقہ کار ۔ (AFP)

ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے ۔ پونے میں کھیلے گئے آخری میچ کو ہندوستان نے سات رنوں سے جیتا ۔ حالانکہ آخری ون ڈے میچ میں جیت کے بعد وراٹ کوہلی کافی حیران نظر آئے ۔ وراٹ کوہلی کے حیران ہونے کی وجہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ایوارڈ تھا ۔ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سیم کرن کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ رن بنانے والے جانی بیئرسٹو کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔ وراٹ کوہلی نے تیسرا ون ڈے ختم ہونے کے بعد کہا کہ ان کے مطابق یہ ایورڈ شاردل ٹھاکر اور بھونیشور کمار کو ملنے چاہئے تھے ۔ تاہم کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آخر مین آف دی میچ کا انتخاب کس طرح سے کیا جاتا ہے اور کون لوگ یہ انتخاب کرتے ہیں ۔


اکثرہم دیکھتے ہیں کہ یک روزہ کرکٹ یا ٹیسٹ کرکٹ میں مین آف دی میچ دینے کیلئے اچھی خاصی مشقت ہوتی ہے اور یہ طے کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آخر کون سے کھلاڑی کو مین آف دی میچ دیا جائے ۔ عام طور پر مین آف دی میچ اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو اس میچ میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ اس اچھی کارکردگی کا مطلب زیادہ رن بنانا یا زیادہ وکٹ لینا ہے ۔


کسی میچ میں یہ سب سے زیادہ وکٹ لینا ، رن بنانا یا آل راونڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا کسی کھلاڑی کیلئے مین آف دی میچ بننے کا پیمانہ ہے ۔ مین آف دی میچ منتخب کئے جانے کا عام آئیڈیا یہ ہے کہ جس کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو میچ جتانے میں سب سے اہم رول ادا کیا ہے وہ مین آف دی میچ ہوتا ہے ، لیکن ایسے کئی مواقع بھی آتے ہیں جب ہارنے والی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو اس کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے مین آف دی میچ منتخب کیا جاتا ہے۔


آخری ون ڈے میچ میں جیت کے بعد وراٹ کوہلی کافی حیران نظر آئے ۔ وراٹ کوہلی کے حیران ہونے کی وجہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ایوارڈ تھا ۔
آخری ون ڈے میچ میں جیت کے بعد وراٹ کوہلی کافی حیران نظر آئے ۔ وراٹ کوہلی کے حیران ہونے کی وجہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز ایوارڈ تھا ۔ (Pic: AP)


سوال یہ ہے کہ مین آف دی میچ کا انتخاب کون کرتا ہے ۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ ایک مقررہ معیار پر کھڑا اترنے کے بعد ہی کسی کھلاڑی کو مین آف دی میچ دیا جائے گا۔

ایسے ہوتا ہے مین آف دی میچ کا انتخاب ؟

مین آف دی میچ منتخب کرنے کی ذمہ داری عام طور پر کمنٹری پینل یعنی کرکٹ ایکسپرٹ کی ہوتی ہے۔ کمنٹری پینل کے اراکین آپس میں ووٹ کرتے ہیں اور جس کھلاڑی کے حق میں زیادہ ووٹ ہوتا ہے ، اس کو مین آف دی میچ دیدیا جاتا ہے۔ نیز اس میں میچ ریفری کو بھی شامل کیا جاتا ہے ۔ تاہم ورلڈ کپ یا چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں مین آف دی میچ یا سیریز کیلئے ایک الگ سے کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے ۔ بین الاقوامی کرکٹ میں یہی طریقہ ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 29, 2021 08:42 AM IST