உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: عمران خان نے مہا مقابلہ سے پہلے پاکستان ٹیم کو کیا ٹپس دی، بابر اعظم نے کیا انکشاف

    IND vs PAK: عمران خان نے مہا مقابلہ سے پہلے پاکستان ٹیم کو کیا ٹپس دی، بابر اعظم نے کیا انکشاف (AFP)

    IND vs PAK: عمران خان نے مہا مقابلہ سے پہلے پاکستان ٹیم کو کیا ٹپس دی، بابر اعظم نے کیا انکشاف (AFP)

    India vs Pakistan T20 World Cup 2021: بابر نے ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے بڑے میچ سے پہلے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے ہماری ملاقات ہوئی تھی اور اس میں انہوں نے ( عمران خان ) اپنے تجربات شیئر کئے تھے ۔ انہوں نے 1992 کے ورلڈ کپ میں اپنی ذہنیت کے بارے میں بتانے کے ساتھ خود اور ٹیم کی باڈی لنگویج کے بارے میں بتایا تھا ۔

    • Share this:
      دبئی : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آنے سے پہلے پاکستان کی ٹیم کو جیت کے ٹپس دئے تھے ۔ اس بات کا انکشاف ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیا ۔ اعظم نے ہفتہ کو بتایا کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے سابق کپتان اور ملک کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹیم سے بات چیت کی تھی ۔ اس دوران انہوں نے 1992 میں پہلی ورلڈ کپ جیت کے دوران پاکستان کی قیادت کرنے کے اپنے تجربہ کو ٹیم کے ساتھ شیئر کیا تھا ۔

      بابر نے ہندوستان کے خلاف اتوار کو ہونے والے بڑے میچ سے پہلے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے ہماری ملاقات ہوئی تھی اور اس میں انہوں نے ( عمران خان ) اپنے تجربات شیئر کئے تھے ۔ انہوں نے 1992 کے ورلڈ کپ میں اپنی ذہنیت کے بارے میں بتانے کے ساتھ خود اور ٹیم کی باڈی لنگویج کے بارے میں بتایا تھا ۔

      یہ بھی پڑھیں : وراٹ کوہلی نے کیا انکشاف ، پاکستان کے خلاف کیسا ہوگا جیت کا پلان

      پاکستان کے کپتان سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان کے خلاف سپر 12 میچ سے پہلے پی سی بی چیئرمین نے کھلاڑی کیلئے کوئی پیغام دیا ہے تو اس پر بابر نے کہا کہ دیکھئے ، چیئرمین نے ہم سے کہا کہ آپ خود کو جتنا پرسکون رکھیں گے اور چیزوں کو جتنا آسان رکھیں گے ، اتنا ہی اچھا ہوگا ، باہر کی چیزیں باہر ہی رہنے دیں ، خود پر یقین رکھیں اور اپنا سو فیصد دیں ۔

      یہ بھی پڑھیں :  پاکستان نے کہا : کوہلی یا روہت نہیں بلکہ یہ دو ہندوستانی کھلاڑی ہمارے کیلئے سب سے بڑا خطرہ

      پاکستان کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف خراب ریکارڈ کے بارے میں سوچ کر فکرمند نہیں ہے بلکہ فی الحال پرسکون رہنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ آرائی جگ ظاہر ہے ۔ ایمانداری سے کہوں تو ہم گزشتہ میچوں پر دھیان نہیں دینا چاہتے ہیں ، ہم اس ورلڈ کپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں ، ہم اپنی مضبوطی اور قابلیت پر دھیان دینا چاہیں گے اور اس کا استعمال میچ کے دوران کریں گے ۔

       

      خیال رہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دونوں ٹیموں ایک دوسرے سے دوطرفہ سیریز نہیں کھیلتی ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پچھلا مقابلہ انگلینڈ میں 2019 ون ڈے ورلڈ کپ میچ کے دوران ہوا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: