ہوم » نیوز » اسپورٹس

کرکٹ کے میدان پر بڑا حادثہ ، ایک رن کیلئے دوڑا بلے باز ، پچ پر ہی ہوگئی موت !

پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 18 سال کے ستیہ جیت پردھا کے طور پر ہوئی ہے ، جو دیراویش کالج میں 12 ویں کا طالب علم تھا ۔

  • Share this:
کرکٹ کے میدان پر بڑا حادثہ ، ایک رن کیلئے دوڑا بلے باز ، پچ پر ہی ہوگئی موت !
فائل فوٹو

کرکٹ کے میدان پر چھکے اور چوکوں کی بارش ہوتی ہے ، میدان پر کئی ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے ہیں ، لیکن کبھی کبھی 70 گز کے گھیرے اور 22 گز کی پچ پر کچھ ایسا واقعہ پیش آجاتا ہے ، جو مداحوں کو اندر تک ہلا کر رکھ دیتا ہے ۔ ایسا ہی ایک حادثہ اوڈیشہ کے کیندرپاڑا میں پیش آیا ، جہاں صرف 18 سال کا کھلاڑی بیچ میدان پر گرگیا اور اس کی موت ہوگئی ۔ کیندرپاڑا ضلع کے کالج میں ایک مقامی میچ چل رہا تھا ، جہاں ایک کھلاڑی کو دل کا دورہ پڑا اور اسپتال میں اس کو مردہ قرار دیا گیا ۔


پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت 18 سال کے ستیہ جیت پردھا کے طور پر ہوئی ہے ، جو دیراویش کالج میں 12 ویں کا طالب علم تھا ۔ کیندرپاڑا آٹونومس کالج میدان پر پردھان گیند بازی اینڈ پر کھڑے تھے اور ایک رن کیلئے دوڑتے وقت پچ پر ہی بیہوش ہوکر گر پڑے ۔ پردھان کو ضلع اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے اسپتال اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ پردھان کی موت ممکنہ طور پر دل کا کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔


حادثہ اوڈیشہ کے کیندرپاڑا میں پیش آیا ۔ علامتی تصویر
حادثہ اوڈیشہ کے کیندرپاڑا میں پیش آیا ۔ علامتی تصویر


بتادیں کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جب کسی نوجوان کرکٹر کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔ حال ہی میں تری پورہ کی انڈر 23 ٹیم کے کھلاڑی متھن دیب برما کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی ۔ دیب برما کو بھی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے دم توڑدیا ۔

علاوہ ازیں سال 2019 میں بی گوا کے سابق رنجی کرکٹر راجیش گھوڈگے کی ایک میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی ۔ نوی ممبئی میں بھی ایک ٹورنامنٹ  کے دوران سندیپ چندرکانت مہاترے کی صرف 36 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی ۔ 2018 میں بھوپال میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ، جب ایک ریلوے کرکٹر نے میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے دم توڑ دیا تھا ۔
First published: Feb 11, 2020 06:44 PM IST