ورلڈ کپ 2011 کا میچ چل رہا تھا، سچن تیندولکر نے سہواگ کو پیچھے جاکر مار دیا بلا، جانئے کیوں

ورلڈ کپ 2011 کا میچ چل رہا تھا، سچن تیندولکر نے سہواگ کو پیچھے جاکر مارا بلا، جانئے کیوں  (PIC: AFP)

ورلڈ کپ 2011 کا میچ چل رہا تھا، سچن تیندولکر نے سہواگ کو پیچھے جاکر مارا بلا، جانئے کیوں (PIC: AFP)

سچن تیندولکر اور وریندر سہواگ کی سلامی جوڑی نے کئی سالوں تک حریف ٹیموں کو پریشان کیا۔ سچن اور سہواگ 2003 اور 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے بطور سلامی بلے باز پہلی پسند تھے۔ جہاں 2003 میں ہندوستان نے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تو وہیں 2011 میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے جیت حاصل کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : سچن تیندولکر اور وریندر سہواگ کی سلامی جوڑی نے کئی سالوں تک حریف ٹیموں کو پریشان کیا۔ سچن اور سہواگ 2003 اور 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے بطور سلامی بلے باز پہلی پسند تھے۔ جہاں 2003 میں ہندوستان نے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تو وہیں 2011 میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے جیت حاصل کی تھی۔ ہندوستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں سچن - سہواگ کی جوڑی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ حال ہی میں وریندر سہواگ نے 2011 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کے ورلڈ کپ گروپ میچ کے دوران سچن تیندولکر کے ساتھ بلے بازی کے بارے میں ایک دلچسپ قصہ شیئر کیا ۔

    44 سالہ سابق ہندوستانی بلے باز سہواگ نے بتایا کہ سچن کو اوورز کے درمیان میں بات چیت کرنے کی عادت تھی۔ لیکن سہواگ بلے بازی کے دوران گانے گانا پسند کرتے تھے، جس سے وہ بلے بازی پر زیادہ توجہ دے پاتے تھے۔ سہواگ نے بتایا کہ میچ کے دوران سچن تیندولکر نے انہیں خبردار کیا تھا کہ اگر وہ اسی طرح گاتے رہے تو وہ ناراض ہو جائیں گے۔

    سہواگ نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا کہ ہم 2011 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل رہے تھے۔ میں بلے بازی کے دوران گا رہا تھا اور اس وقت وہ بھی اچھے فارم میں تھے۔ انہیں اوورز کے درمیان بات کرنے کی عادت تھی، لیکن میں بالکل بات نہیں کر رہا تھا۔ میں صرف اس لئے گا رہا تھا کہ اس سے مجھے توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ سلسلہ تین اوورز تک جاری رہا۔ چوتھے اوور کے بعد وہ پیچھے سے آئے اور مجھے بلے سے مارا۔ انہوں نے مجھ سے کہا : تجھے کشور کمار بنا دوں گا اگر ایسے ہی گانا گاتا رہا۔ سہواگ کا یہ بات سن کر کمنٹیٹر روی شاستری اور جتن سپرو بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائے۔

    سابق سلامی بلے باز نے کہا کہ وہ خود سوچ رہے تھے کہ چونکہ دونوں بلے باز اچھی پارٹنرشپ بنا رہے ہیں، اس لئے بات چیت کرنے کے لئے بہت کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیندولکر اوورز کے درمیان گیند بازوں اور ان کی حکمت عملیوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے تھے، لیکن انہوں نے سننے کی زحمت گوارا نہیں کی کہ انہیں کیا کہنا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: رنکو سنگھ نے رقم کی تاریخ، 20 ویں اوور میں لگائے اتنے چھکے، اڑا دئے راشد خان کے ہوش!


    یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل میں RCB کی جرسی پہننا چاہتا ہے پاکستان کا یہ طوفانی بلے باز، کہی یہ بڑی بات



    بتادیں کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2011 کے دوران ہندوستان کو صرف ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جو کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ملی تھی۔ دونوں سلامی بلے باز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ وریندر سہواگ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سچن نے 111 رنز بنائے تھے۔ دونوں نے مل کر 142 رنز کی شراکت داری کی تھی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: