உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں ہوا کرکٹروں پر سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ، صدمے سے نہیں ابھر رہا پاکستان کرکٹ

    آج سے 13 سال پہلے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم بس پر پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ (PIC-AFP)

    آج سے 13 سال پہلے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم بس پر پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ (PIC-AFP)

    On This Day: پاکستان میں 13 سال پہلے آج ہی کے دن سری لنکائی بس ٹیم پردہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد پر ’گرہن‘ لگ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمائی چوپٹ ہوگئی۔ پی سی بی نے مسلسل کئی سال تک اپنے گھریلو میچ یو اے ای میں منعقد کئے۔ حال میں نیوزی لینڈ نے پاکستان پہنچ کر میچ سے عین قبل میدان میں اترنے سے انکار کر دیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کرکٹ تاریخ میں آج کا دن یعنی 3 مارچ کو شاید ہی کوئی کرکٹ فینس یاد کرنا چاہے گا۔ اس دن کو کرکٹ کا سیاہ دن کہا جاتا ہے۔ اس دن سال 2009 میں پاکستان کے لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم (Sri Lanka Cricket Team) کی بس پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، جس میں 8 پولیس اہلکار مارے گئے تھے جبکہ 6 کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔ اس دہشت گردانہ حملے سے پاکستان آج بھی نہیں ابھر پایا ہے۔ ملک میں کئی سال تک بین الاقوامی کرکٹ معطل ہوگیا تھا۔ 13 سال بعد بھی دنیا کی بیشتر ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر رہی ہیں۔ اس سے پی سی بی (Pakistan Cricket Board) کے آمدنی کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

      پی سی بی کا ماننا ہے کہ اس سے اسے تقریباً 20 ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کھلاڑیوں کو تنخواہ دینا مشکل ہو گیا تھا۔ کمائی چوپٹ ہونے سے اس نے اپنے اسٹاف میں کٹوتی کی۔ پاکستان آج بھی اپنے گھریلو میچوں کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کرتا ہے۔ اس نے پاکستان سپر لیگ کے کئی سیزن یواے ای میں منعقد کئے۔ محصولات کی بھاری بھرکم نقصان کی بھرپائی کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اب زیادہ سے زیادہ میچ اپنے گھر میں کھیلنا چاہتا ہے۔ موجودہ وقت میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان دورے پر ہے۔ آسٹریلیا نے 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کنگارو ٹیم آج بھی پاکستان کا دورہ کرنے میں ہچکچاتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IND vs SL: وراٹ کوہلی 6 بار موہالی میں بلے بازی کرنے اترے، ٹسٹ میں سنچری تو دور...

      6 سال بعد ہوئی بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی

      کھلاڑیوں پر دہشت گردانہ حملے نے پوری دنیا میں پاکستان کی شبیہ خراب کردی تھی۔ اس سے دنیا کی کرکٹ ٹیموں میں اتنا خوف بیٹھ گیا کہ کئی سال تک کسی بھی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ حالانکہ گزشتہ ایک دو سال میں کچھ نے ہمت کی ہے۔ حملےل کے 6 سال بعد یعنی 2015 میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوا۔ اس کے بعد مارچ 2017 میں سخت سیکورٹی کے درمیان پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ 8 سال بعد سری لنکا کی ٹیم نے پھر پاکستان کا دورہ کیا، جہاں اس نے میزبان ٹیم کے ساتھ واحد بین الاقوامی میچ کھیلے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      نیا شرما نے سمندر کے درمیان منایا ماں کے یوم پیدائش کا جشن، ماں-بیٹی کی خوبصورتی دیکھتے رہ جائیں گے آپ

      ہندوستان کے نہیں جانے سے برباد ہوجائے گا پی سی بی

      پاکستان کو سال 2025 میں چمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے۔ حالانکہ ابھی سے اس کے انعقاد کو لے کر خدشہ ہے کہ کیا پڑوسی ملک پاکستان آئی سی سی کے اس مشہور ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کر پائے گا؟ دوسرا سوال یہ کہ کیا ہندوستان ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی؟ اگر ٹیم انڈیا پڑوسی ملک کا دورہ نہیں کرتی ہے تو، پہلے سے کنگال پاکستان کرکٹ بورڈ برباد ہوجائے گا۔ پی سی بی کے نئے سربراہ رمیز راجہ بھی یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں، تبھی تو انہوں نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ ہندوستان چاہے تو پی سی بی کو برباد کرسکتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: