உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے اس لیجنڈ نے ہندوستان کو دئے گہرے زخم، اب کہا: شاہین آفریدی کو نہیں کھیلنا چاہئے ٹی 20 ورلڈ کپ

    پاکستان کے اس لیجنڈ نے ہندوستان کو دئے گہرے زخم، اب کہا: شاہین آفریدی کو نہیں کھیلنا چاہئے ٹی 20 ورلڈ کپ  (Shaheen Afridi Instagram)

    پاکستان کے اس لیجنڈ نے ہندوستان کو دئے گہرے زخم، اب کہا: شاہین آفریدی کو نہیں کھیلنا چاہئے ٹی 20 ورلڈ کپ (Shaheen Afridi Instagram)

    T20 World Cup 2022: شاہین شاہ آفریدی کا شمار پاکستان کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ نوجوان تیز گیند باز حالانکہ گھٹنے کی چوٹ کے باعث گزشتہ دو ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں اور انگلینڈ میں ریہیب کر رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiakarachikarachikarachikarachi
    • Share this:
      نئی دہلی : شاہین شاہ آفریدی کا شمار پاکستان کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ نوجوان تیز گیند باز حالانکہ گھٹنے کی چوٹ کے باعث گزشتہ دو ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں اور انگلینڈ میں ریہیب کر رہے ہیں۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز اگلے ماہ سے آسٹریلیا میں ہونے والے ہیں۔ تاہم آفریدی کو 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ مل گئی ہے۔ لیکن پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ انہیں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نہیں کھیلنا چاہئے۔ عاقب جاوید نے 19 سال کی عمر میں ہندوستان کے خلاف ون ڈے میں ہیٹ ٹرک لی تھی ۔ وہ آج بھی ایسا کرنے والے سب سے کم عمر گیند باز ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر حفیظ کا بڑا انکشاف،کہا: میں نے شعیب ملک کو پہلے ہی دیا تھا یہ مشورہ


      کرکٹ پاکستان کی ایک خبر کے مطابق عاقب جاوید نے ایک پروگرام میں کہا کہ شاہین آفریدی جیسے تیز گیند باز روز روز پیدا نہیں ہوتے ہیں ۔ انہیں میرا مشورہ ہے کہ وہ آئندہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نہ کھیلیں، کیونکہ شاہین اس ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اترنے سے ان کی چوٹ بڑھ سکتی ہے۔ 22 سالہ آفریدی کے اگلے ماہ کے آغاز سے گیندبازی شروع کرنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پہلے ایشیا کپ میں ان کے اترنے کا امکان تھا لیکن وہ وقت پر صحت یاب نہیں ہو سکے تھے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان میچ کے بعد لندن میں کیوں مچا ہنگامہ؟ پولیس نے کی امن کی اپیل


      پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔ انگلش ٹیم طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ حالانکہ کپتان جوس بٹلر چوٹ کے باعث ابتدائی چند میچوں میں نہیں کھیلیں گے ۔ دوسری جانب پاکستان کے کپتان بابر اعظم پر سب سے زیادہ نظریں ہوں گی۔ وہ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ میں بری طرح سے فلاپ رہے تھے ۔ وہ 6 میچوں میں اترے اور کسی بھی میچ میں 30 سے ​​زیادہ رنز نہیں بنا سکے۔

      پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کے 21 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ انگلش ٹیم 13 میچز جیت کر برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پاکستان نے 6 میچ جیتے ہیں۔ ایک میچ ٹائی جبکہ ایک کا نتیجہ نہ نکلا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: