ہوم » نیوز » اسپورٹس

سمندر میں یہ کام کررہے تھے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ، ڈیویلیئرس نے کھینچ لی رومانٹک تصویر ، فوٹو وائرل

اے بی ڈیویلیئرس (AB de Villiers) نے دکھایا اپنا ایک اور ہنر اور بلے کے بعد اب کیمرے سے کمال دکھایا ۔

  • Share this:
سمندر میں یہ کام کررہے تھے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ، ڈیویلیئرس نے کھینچ لی رومانٹک تصویر ، فوٹو وائرل
سمندر میں یہ کام کررہے تھے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ، ڈیویلیئرس نے کھینچ لی رومانٹک تصویر ، فوٹو وائرل

کرکٹ کی دنیا میں مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور اے بی ڈیویلیئرس آئی پی ایل 2020 میں اپنا جلوہ بکھیر رہے ہیں ۔ ڈیویلیئرس نے اپنی طوفانی اننگز سے بنگلورو کو دو میچوں میں اپنے دم پر جیت دلائی ۔ گزشتہ میچ میں راجستھان رائلس کے خلاف ناٹ آوٹ 55 رن بناکر اپنی ٹیم کو زبردست جیت دلائی ۔ اب اس جیت کے بعد ڈیویلیئرس نے کیمرے سے کمال کر دکھایا ہے ۔ ڈیویلیئرس نے اتوار کو کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کی ایک رومانٹک تصویر کھینچی ، جو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے ۔


اتوار کو آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک رومانٹک تصویر پوسٹ کی ، جس میں وہ اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ سوئمنگ کا لطف اٹھا رہے ہیں ۔ وراٹ کوہلی نے فینس کو جانکاری دی کہ یہ تصویر کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے دوست اے بی ڈیویلیئرس نے کھینچی ہے ۔ اے بی ڈیویلیئرس کی فوٹوگرافی کی صلاحیت دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔




 




View this post on Instagram




 

❤️🌅 pic credit - @abdevilliers17 😃


A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli) on





بتادیں کہ اے بی ڈیویلیئرس صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی چیمپئن رہ چکے ہیں ۔ ڈیویلیئرس گولف اور ہاکی بھی زبردست کھیلتے ہیں ۔ ڈیویلیئرس کو میوزک کا بھی شوق ہے اور وہ بہت اچھا گٹار بھی بجاتے ہیں ۔ اب تو ڈیویلیئرس نے فوٹوگرافی میں بھی اپنا دم دکھادیا ہے ۔

آئی پی ایل 2020 میں غضب کی فارم میں ہیں ڈیویلیئرس

بتادیں کہ ڈیویلیئرس آئی پی ایل 2020 میں غضب کی فارم میں ہیں ۔ ڈیویلیئرس نے اس سیزن میں 190 کے اسٹرائیک ریٹ سے 285 رن بنائے ہیں ۔ ڈیویلیئرس کا بلے بازی اوسط 57 ہے اور اس سیزن میں وہ 19 چھکے لگا چکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 19, 2020 08:33 PM IST