پاکستان کیلئے صرف 8 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی نے رقم کی تاریخ، اس لیجنڈ کو چھوڑا پیچھے
پاکستان کیلئے صرف 8 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی نے رقم کی تاریخ، اس لیجنڈ کو چھوڑا پیچھے (AP)
Pakistan vs England : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ایک دسمبر سے راولپنڈی میں واقع راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔
نئی دہلی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ایک دسمبر سے راولپنڈی میں واقع راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ اس مقابلہ میں دونوں ٹیموں کی طرف سے بلے بازوں کے ذریعہ جم کر رنز بنائے جارہے ہیں ۔ انگلینڈ کیلئے پہلی اننگز میں جہاں چار بلے بازوں نے سنچری لگائی ۔ وہیں جواب میں پاکستان ٹیم کے بھی تین بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں ۔
ٹیم کیلئے عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 203 گیندوں میں جہاں 114 رنز بنائے تو وہیں امام الحق 207 گیندوں میں 121 رنز اور کپتان بابر اعظم 168 گیندوں میں 136 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ راولپنڈی میں عبد اللہ شفیق نے سنچری بناتے ہی تاریخ رقم کردی ہے ۔ وہ پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔
شفیق سے پہلے یہ خاص ریکارڈ سابق پاکستانی بلے باز سعید انور کے نام درج تھا ۔ انور نے پاکستان کے لئے 14 ٹیسٹ اننگز کے بعد 55.28 کی اوسط سے 774 رنز بنائے تھے ۔ وہیں شفیق نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اننگز کے بعد 70.83 کی اوسط سے 850 رنز بنائے ہیں ۔
بتادیں کہ عبد اللہ شفیق کے ٹیسٹ کرکٹ کریئر کے بارے میں تو انہوں نے پاکستان کیلئے آٹھ ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 15 اننگز میں ۔۔۔۔ کی اوسط سے 856 رنز بنائے ہیں ۔ اس دوران ان کے بلے سے تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا ذاتی سب سے بڑا اسکور 160 رنز ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔