اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے جے شاہ پر لگایا تھا الزام، اب اے سی سی نے کھول دی پول

    پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے جے شاہ پر لگایا تھا الزام، اب اے سی سی نے کھول دی پول  (Twitter)

    پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے جے شاہ پر لگایا تھا الزام، اب اے سی سی نے کھول دی پول (Twitter)

    ACC vs PCB : ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے جمعرات کو 2023 اور 2024 کا کیلنڈر جاری کیا تھا ۔ اس کے مطابق ایشیا کپ 2023 ستمبر میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے مقام کو لے کر کیلینڈر میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے جمعرات کو 2023 اور 2024 کا کیلنڈر جاری کیا تھا ۔ اس کے مطابق ایشیا کپ 2023 ستمبر میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے مقام کو لے کر کیلینڈر میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔ اس کے سامنے آنے کے بعد پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے جے شاہ پر پاکستان بورڈ کو اندھیرے میں رکھنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے طنز کیا کہ اے سی سی کیلینڈر کو ایک طرف طریقہ سے پیش کرنے کیلئے شکریہ جے شاہ، خاص طور پر ایشیا کپ 2023 کے سلسلہ میں جس کا میزبان پاکستان ہے ۔ اب آپ اس سے جڑے ہیں تو آپ ہماری پاکستان سپرلیگ کے ڈھانچے اور کیلنڈر کو بھی پیش کرسکتے ہیں ۔

      اے سی سی نے جمعہ کو پریس ریلیز جاری کرکے نجم سیٹھی کے الزامات کا جواب دیا ۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کیلینڈر کو 13 دسمبر 2022 کو ہوئی ڈیولپمنٹ ، فائنانس اینڈ مارکیٹنگ کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری ملنے بعد جاری کیا گیا ۔ اس کو اے سی سی کے سبھی اراکین سے بات چیت اور انہیں شیئر کرنے کے بعد ہی جاری کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں اراکین ممالک کو 22 دسمبر 2022 کو ای میل بھیجا گیا تھا ۔ اس کے بعد کئی اراکین سے خیالات بھی موصول ہوئے، لیکن پی سی بی کی جانب سے کیلینڈر پر کوئی رد عمل نہیں آیا۔ نجم سیٹھی کا یہ کہنا کہ انہیں اس کی جانکاری نہیں تھی، یہ بے بنیاد ہے ۔

      ہندوستان نے پاکستان میں کھیلنے سے کردیا تھا انکار

      نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان ہندوستان میں آکر ورلڈ کپ کھیلے ، دوسری طرف آپ کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں جاکر ایشیا کپ نہیں کھیلنا ۔ کل کو چیمپئنز ٹرافی بھی پاکستان میں ہوگی تو کیا وہ بھی نہیں کھیلیں گے؟ یہ بات نہ تو اصول کی ہے اور نہ ہی کرکٹ کی ۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے سامنے گھر میں ایک اور سیریز گنوانے کا خطرہ، جاسکتی ہے بابر اعظم کی کپتانی


      یہ بھی پڑھئے: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ونڈے ٹیم کا اعلان، نائب کپتان شاداب خان کو نہیں ملی جگہ



      بتادیں کہ ایشیا کپ کی میزبانی پہلے پاکستان کو ملی تھی ، لیکن بی سی سی آئی نے وہاں کھیلنے سے انکار کردیا ۔ اس پر سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے دھمکی دی تھی کہ پاکستان بھی ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرے گا ۔ ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: