உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: افغانستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے کس کو ملی جگہ اور کون ہوا باہر

    Asia Cup 2022: افغانستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے کس کو ملی جگہ اور کون ہوا باہر (Afghanistan Cricket Board Twitter)

    Asia Cup 2022: افغانستان کی 17 رکنی ٹیم کا اعلان، جانئے کس کو ملی جگہ اور کون ہوا باہر (Afghanistan Cricket Board Twitter)

    Asia Cup 2022: افغانستان نے منگل کو ایشیا کپ 2022 کے لئے اپنے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا 15واں ایڈیشن 27 اگست سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : افغانستان نے منگل کو ایشیا کپ 2022 کے لئے اپنے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا 15واں ایڈیشن 27 اگست سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگا۔ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر محمد نبی کریں گے اور آئرلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز میں ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ افغانستان کے چیف سلیکٹر نور ملک زئی نے کہا کہ ایشیا کپ ایک اہم ایونٹ ہے اور انہوں نے مقابلہ کے لئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ شنواری کافی اچھی فارم میں ہیں اور وہ ٹیم کے بلے بازی ڈیپارٹمنٹ میں اضافہ کریں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Asia Cup 2022: ہندوستان کے خلاف بڑے میچ کیلئے خاص تیاری کررہے ہیں بابر اعظم، بتایا پلان


      چیف سلیکٹر نور ملک زئی نے کہا کہ ایشیا کپ ہمارے لیے ایک اہم ایونٹ ہے اس لئے ہم نے اس ایونٹ کے لئے اپنے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔ سمیع اللہ شنواری کو ایشیا کپ کے لتے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ کافی اچھی فارم میں ہے اور بلے بازی ڈیپارٹمنٹ کو مزید تقویت دے سکتے ہیں ۔ محمد بنی کے ساتھ ابراہیم زادران، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زادران بیٹنگ کے شعبے میں ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم کو ملا بڑا ایوارڈ، نیرچ چوپڑا کے دوست کا بھی بڑھا وقا


      ایشیا کپ کے لئے قیس احمد، شرف الدین اشرف اور نجات مسعود کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ افغانستان کو گروپ بی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 7 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان اس وقت آئرلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے بیلفاسٹ میں ہے۔ سیریز فی الحال 2-2 سے برابر ہے۔ دونوں ٹیمیں بدھ کو پانچواں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گی ۔

      ایشیا کپ 2022 کیلئے افغانستان کی ٹیم :

      محمد نبی (کپتان)، نجیب اللہ زادران، عظمت اللہ عمرزئی، افسر ززئی، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک، حشمت اللہ شاہدی، حضرت اللہ ززئی، ابراہیم زادران، کریم جنت، مجیب الرحمان، نوین الحق، نجیب اللہ زادران ، رحمان اللہ گرباز، نور احمد ، سمیع اللہ شنواری ، راشد خان ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: