شعیب اختر نے پاکستان کے جلے پر چھڑکا نمک، افغانستان کی جیت پر کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
شعیب اختر نے پاکستان کے جلے پر چھڑکا نمک، افغانستان کی جیت پر کہہ ڈالی اتنی بڑی بات (ACB Twitter)
Pakistan vs Afghanistan : پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان نے نوجوان کھلاڑیوں سے مزین پاکستانی ٹیم کو شکست دی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی میں پہلی جیت تھی۔
نئی دہلی : پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان نے نوجوان کھلاڑیوں سے مزین پاکستانی ٹیم کو شکست دی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی میں پہلی جیت تھی۔ افغانستان کی اس جیت پر ٹیم کے شائقین ہی نہیں پاکستان کے سابق لیجنڈ شعیب اختر بھی خوش ہیں۔ انہیں اپنی ٹیم کی شکست پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پٹھان بھائی جیت گئے ہیں۔ اختر نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو ٹھیک ٹھاک شکست دی ہے۔
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو ٹھیک ٹھاک طریقہ سے شکست دی ہے۔ افغانستان کی ٹیم واقعی بڑی زبردست ہے۔ اس کے اسپن اور تیز دونوں گیند باز ہی بہترین ہیں۔ محمد نبی نے اچھی گیند بازی کی۔ مجھے یقین ہے کہ اس سال جب ورلڈ کپ ہندوستان میں ہوگا تو افغان ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم بن کر ابھرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمارے پٹھان بھائی جیت گئے ہیں۔ شاداب خان کو حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔ وہ ایک اچھے کپتان ہیں اور امید ہے کہ وہ اگلے میچ میں واپسی کریں گے ۔
بتادیں کہ افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان نے 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے کئی تجربہ کار کھلاڑی افغانستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ ٹیم کے ریگولر کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، تیز گیند باز شاہین آفریدی اور حارث رؤف اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ اس کا اثر پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں دیکھنے کو ملا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔