ہوم » نیوز » اسپورٹس

افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ، حالت انتہائی سنگین

افغانستان (Afghanistan) کے سلامی بلے باز نجیب اللہ (Najeebullah Tarakai) سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوگئے اور ان کی حالت نازک ہے ۔ نجیب مشرقی ننگرہار میں کرانہ اسٹور سے نکل کر سڑک عبور کررہے تھے تبھی وہاں سے گزر رہی کار نے انہیں ٹکر مار دی ، جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 04, 2020 08:40 AM IST
  • Share this:
افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ، حالت انتہائی سنگین
افغانستان کے سلامی بلے باز نجیب اللہ سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ، حالت انتہائی سنگین

افغانستان  (Afghanistan) کے سلامی بلے باز نجیب اللہ  (Najeebullah Tarakai)  سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوگئے اور ان کی حالت نازک ہے ۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو ناظم زار عبدالرحیم زئی نے گزشتہ روز بتایا کہ وہ اس بات کو لے کر پریقین نہیں ہیں کہ نجیب اس حالت سے  واپسی کرسکیں گے یا نہیں ۔


خیال رہے کہ نجیب مشرقی ننگرہار میں کرانہ اسٹور سے نکل کر سڑک عبور کررہے تھے تبھی وہاں سے گزر رہی کار نے انہیں ٹکر مار دی ، جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا ۔ عبدالرحیم زئی نے مزید کہا کہ نجیب جمعہ کو سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے اور وہ بھی آئی سی یو میں ہیں ۔ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ کافی سنگین ہے ۔






بم دھماکے میں بین الاقوامی امپائر بسم اللہ کی موت

ادھر افغانستان کے نانگرہار صوبے میں سنیچر کو ہوئے ایک بم دھماکے میں بین الاقوامی امپائر بسم اللہ جان شنواری کی موت ہوگئی ۔ 36 سالہ بسم اللہ نے افغانستان اور کئی بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ اس حادثے میں ان کے کنبے کے سات افراد کی بھی موت ہوئی ہے۔

نانگر ہار صوبے کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ کھوگیانی نے یہ اطلاع دی ۔ گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بم دھماکہ نانگر ہار صوبے کے شنوار ضلع میں دوپہر 12 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا ۔ دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کے تحت یہ دھماکہ کیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم 15 لوگوں کی موت ہوئی اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم کسی دہشت گرد تنظیم نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 04, 2020 08:35 AM IST