ہوم » نیوز » اسپورٹس

راشد خان کا عالیشان گھر دیکھ کر خاتون کرکٹر نے پوچھا : کوئی محل ہے کیا ؟ براوو نے کہا : ہوٹل لگتا ہے

آئی پی ایل ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کے اس اسپنر گیند باز راشد خان (Rashid Khan) نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ اس کی وجہ ان کا خوبصورت اور عالیشان گھر ہے ، جس کو دیکھ کر کئی لوگوں نے ان سے پوچھا بھی ہے کہ کیا یہ کوئی محل ہے یا ہوٹل ہے ۔

  • Share this:
راشد خان کا عالیشان گھر دیکھ کر خاتون کرکٹر نے پوچھا : کوئی محل ہے کیا ؟ براوو نے کہا : ہوٹل لگتا ہے
راشد خان کا عالیشان گھر دیکھ کر خاتون کرکٹر نے پوچھا : کوئی محل ہے کیا ؟ براوو نے کہا : ہوٹل لگتا ہے ۔ (Instagram)

افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان آئی پی ایل 2021 کے ملتوی ہونے کے بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں ۔ راشد خان نے اسی درمیان اپنے گھر کی تصویر بھی پوسٹ کی ، جس کو دیکھ کر کئی لوگ حیران ہیں ۔ آئی پی ایل ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کے اس اسپنر گیند باز نے ہفتہ کو انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ اس کی وجہ ان کا خوبصورت اور عالیشان گھر ہے ، جس کو دیکھ کر کئی لوگوں نے ان سے پوچھا بھی ہے کہ کیا یہ کوئی محل ہے یا ہوٹل ہے ۔


راشد خان نے اس کے کپشن میں لکھا : جمعہ مبارک ، گھر پر رہئے ، محفوظ رہئے ، ماسک ضرور پہنیں ۔ راشد خان کی اس تصویر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر ڈریون براوو اور انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیل واٹ نے بھی کمنٹ کیا ہے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)






ڈینیل نے اس کے کمنٹ میں لکھا :کیا محل ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی جلتی آگ کی ایموجی بھی پوسٹ کی ۔ وہیں براوو بھی ان کے اس گھر کو دیکھ کر حیران ہوگئے ۔ انہوں نے لکھا : واہ ، بھائی ، آپ کا گھر ہے یا کوئی ہوٹل ، محفوظ رہئے دوست ۔ راشد کی اس تصویر پر کئی کرکٹ فینس نے بھی کمنٹ کئے ہیں اور سبھی ان کے خوبصورت کی تعریف کررہے ہیں ۔



بتادیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کا چودہواں سیزن 29 میچوں کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ راشد خان نے سات میچ کھیلے اور کل 17 وکٹ لئے ۔ وہ 2017 سے اس لیگ میں کھیل رہے ہیں اور ان کے نام ابھی تک 69 میچوں میں 85 وکٹ ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 09, 2021 09:25 PM IST