بھیانک حادثہ: انٹرنیشنل کرکٹ امپائر بسم اللہ جن شنواری کی کار بم دھماکے میں موت، کنبے کے ساتھ افراد بھی ہلاک
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دھماکے میں افغانستان کے انٹرنیشنل ایمپائر بسم اللہ جان شنواری کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Oct 04, 2020 12:34 PM IST

امپائر بسم اللہ جن شنواری (Bismillah Jan Shinwari) کا انتقال
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کار بم دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ اس دھماکے میں افغانستان کے انٹرنیشنل ایمپائر بسم اللہ جان شنواری کی بھی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغانستان (Afghanistan) کے انٹرنیشنل کرکٹ امپائر بسم اللہ جن شنواری (Bismillah Jan Shinwari) کی سنیچر (3 اکتوبر) کو سڑک پر ہوئے ایک بم دھماکے (Bomb Blast) میں موت ہوگئی ہے۔ افغانستان کے ننگرہار صوبے (Nangarhar Province) میں یہ بھیانک حادثۃ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ان کے کنبے کے سات افراد کی بھی موت ہوئی ہے۔ 36 سالہ بسم اللہ جن شنواری 2017 میں غاضی امان للہ ونڈے میں امپائرنگ کر چکے ہیں اور 2017-18 میں شاہ عبدالی 4 روزہ ٹورنامنٹ کے ساتھ۔ساتھ وہ کئی انٹرنیشنل میچوں (international matches) میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کار میں ہوئے بم دھماکے میں کم سے کم 15 لوگ مارے گئے جبکہ 30 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ مشرقی صوبہ نانگرہر کے ضلع گنیکھل ضلع میں گورنر کے کمپاؤنڈ کے قریب پیش آیا ہے۔
نانگرہر گرونر کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا بندوق بردار ضلع گورنر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا ، لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
Shocking news
Seven members of @ACBofficials elite Umpire #BismillahJanShinwari who officiated in many international matches has martyred in a road side bomb blast today in Shinwari district of Nangarhar.
The world T20 No 1 bowler Rashid Khan too belong to that district too. pic.twitter.com/kWCgBLtV8z
— M.ibrahim Momand (@IbrahimReporter) October 3, 2020
خیال رہے کہ نجیب مشرقی ننگرہار میں کرانہ اسٹور سے نکل کر سڑک عبور کررہے تھے تبھی وہاں سے گزر رہی کار نے انہیں ٹکر مار دی ، جس کے بعد انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا ۔ عبدالرحیم زئی نے مزید کہا کہ نجیب جمعہ کو سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے اور وہ بھی آئی سی یو میں ہیں ۔ ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ کافی سنگین ہے ۔