உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: سری لنکا نے افغانستان سے لیا ہار کا بدلہ، سپر 4 میں جیت کے ساتھ کیا آغاز

    Asia Cup 2022: سری لنکا نے افغانستان سے لیا ہار کا بدلہ، سپر 4 میں جیت کے ساتھ کیا آغاز (AP)

    Asia Cup 2022: سری لنکا نے افغانستان سے لیا ہار کا بدلہ، سپر 4 میں جیت کے ساتھ کیا آغاز (AP)

    Asia Cup 2022: کسل مینڈس اور بھانوکا راجا پکشے نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کو سپر 4 میں جیت کے ساتھ شروعات دلائی ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiadubaidubai
    • Share this:
      شارجہ : کسل مینڈس اور بھانوکا راجا پکشے نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کو سپر 4 میں جیت کے ساتھ شروعات دلائی ہے ۔ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے پہلے انہیں گروپ راؤنڈ میں افغانستان کے خلاف 8 وکٹوں سے بڑی شکست ملی تھی ۔ رحمان اللہ گرباز نے 6 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے، جس کی وجہ سے افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے ہدف 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مینڈس نے 19 گیندوں پر 36 جبکہ راجا پکشے نے 14 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

      ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم نے تیز شروعات کی۔ پاور پلے کے 6 اوورز کے بعد ٹیم کا اسکور بغیر کسی وکٹ کے 57 رنز تھا۔ لیگ اسپنر راشد خان چھٹا اوور پھینکنے کیلئے آئے۔ کسل مینڈس نے اس اوور میں 2 چھکے مار کر 17 رنز بنائے۔ تاہم مینڈس لگاتار دوسرے میچ میں نصف سنچری نہیں بناسکے ۔ وہ 19 گیندوں میں 36 رنز بنا کر تیز گیند باز نوین الحق کا شکار بن گئے۔ انہوں نے پہلی وکٹ کے لیے پتھم نسانکا کے ساتھ 6.3 اوورز میں 62 رنز جوڑے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: آسٹریلیا پر تاریخی جیت کے بعد ٹیم بس میں یہ کام کرنے لگے زمبابوے کے کھلاڑی، Video وائرل


      نسانکا 28 گیندوں پر 35 رنز بناکر آف اسپنر مجیب الرحمان کا شکار بنے۔ انہوں نے 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ 10 اوورز کے بعد اسکور 2 وکٹوں پر 82 رنز تھا۔ اب ٹیم کو 10 اوورز میں مزید 94 رنز بنانے تھے۔ اس دوران اسلانکا 8 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔ 13 اوورز کے بعد اسکور 3 وکٹوں پر 108 رنز تھا۔ نبی نے 14ویں اوور میں 11 رنز دئے۔ 15ویں اوور میں مجیب نے کپتان شناکا کی بڑی وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے 9 گیندوں میں 10 رنز بنائے۔ نجیب اللہ نے باؤنڈری پر شاندار کیچ پکڑا ۔ اوور کے بعد اسکور 4 وکٹوں پر 127 رنز تھا ۔

      سری لنکا کو آخری 30 گیندوں پر 49 رنز بنانے تھے۔ 16ویں اوور میں راجا پکشے نے نوین الحق کے اوور میں 2 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ اوور میں مجموعی طور پر 18 رنز بنے ۔ راشد 17 واں اوور کرنے آئے۔ گناتیلکا نے پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ تاہم وہ بولڈ ہو گئے۔ اس طرح سری لنکا کی 5ویں وکٹ گر گئی۔ انہوں نے 20 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ وینندو ہسرنگا نے آتے ہی چوکا لگایا۔ اوور میں 11 رنز بنے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد رضوان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں جیت کا بتایا فارمولہ، کہی یہ بڑی بات


      سری لنکا کو آخری 18 گیندوں پر 20 رنز کی ضرورت تھی ۔ 18واں اوور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز فضل الحق فاروقی نے کروایا۔ ہسرنگا نے تیسری اور پانچویں گیند پر چوکے لگائے۔ اوور میں 12 رنز بنائے۔ نوین الحق نے 19ویں اوور میں گیند بازی کی۔ راجا پکشے نے پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ دوسری گیند پر 2 رنز لئے۔ وہ تیسری گیند پر بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے 14 گیندوں میں 31 رنز بنائے۔ کرونارتنے نے چوتھی گیند پر ایک رن لیا۔ فاروقی 20واں اوور کروانے آئے۔ کرونارتنے نے پہلی گیند پر چوکا لگا کر جیت حاصل کرلی ۔ وہ 2 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

      اس سے قبل افغانستان نے رحمان اللہ گرباز کے 45 گیندوں پر 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 84 رنز اور ابراہیم زادران (40 رنز) کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت سے 6 وکٹوں پر 175 رنز کا مشکل اسکور بنایا۔ گرباز کے آؤٹ ہوتے ہی افغانستان کی اننگز سست پڑ گئی۔ ان دونوں کے علاوہ نجیب اللہ زدران نے 17 اور حضرت اللہ زازئی نے 13 رنز بنائے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: