اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی ٹیم سے نکالے جانے کے بعد سرفراز احمد نے مچایا تہلکہ ، پانچ سالوں بعد کیا یہ بڑا کام

    پاکستانی ٹیم سے نکالے جانے کے بعد سرفراز احمد کا دھماکہ ، پانچ سالوں بعد کیا یہ بڑا کام

    پاکستانی ٹیم سے نکالے جانے کے بعد سرفراز احمد کا دھماکہ ، پانچ سالوں بعد کیا یہ بڑا کام

    قومی ٹیم میں اپنی جگہ گنوانے کے بعد سرفراز احمد نے گھریلو کرکٹ میں واپسی کی اور پانچ سال بعد کمال کردیا ۔

    • Share this:
      ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹادیا گیا تھا ۔ یہاں تک کہ انہیں ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا ۔ قومی ٹیم میں اپنی جگہ گنوانے کے بعد سرفراز احمد نے گھریلو کرکٹ میں واپسی کی اور پانچ سال بعد کمال کردیا ۔ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے پانچ سال کے طویل وقفہ کے بعد سنچری بنائی ۔ گزشتہ مرتبہ انہوں نے 2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنائی تھی ۔ قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی طرف سے کھیلتے ہوئے سرفراز احمد نے ویسٹرن پنجاب کے خلاف محتاط اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی میچ میں واپسی کرائی ۔ ویسٹرن پنجاب نے پہلی اننگز میں 517 رن بنادئے تھے ، جس کے بعد سرفراز نے اپنی ٹیم کی واپسی کروائی ۔

      پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے 174 گیندوں پر 13 باونڈریوں کی مدد سے 131 رن بنائے ۔ انہوں نے پانچویں وکٹ کیلئے فواد عالم کے ساتھ مل کر 278 رنوں کی بڑی شراکت داری کی اور سندھ کی پہلی اننگز کو 486 رنوں تک پہنچایا ۔ فواد عالم نے 309 گیندوں میں 211 رن بنائے ۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 25 باونڈریاں لگائیں ۔

      سرفراز احمد ۔ فائل فوٹو
      سرفراز احمد ۔ فائل فوٹو


      سنچری کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ اسکور کرنا ہمیشہ ہی اچھا ہوتا ہے ۔ وہ ہمیشہ ہی بڑا اسکور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹیم کو سب سے زیادہ ضرورت تھی ، ایسے موقع پر وہ سنچری بناکر کافی خوش ہیں ۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 155 میچوں میں یہ سرفراز کی 11 ویں سنچری ہے ۔ اس سیزن میں سندھ کے پانچویں میچ میں سنچری بنانے کے بعد سرفراز نے کہا کہ وہ اس طرح کی بڑی اننگز کا انتظار کررہے تھے ، کیونکہ ایسی اننگز سے آپ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے پرانی فارم حاصل کرنے کیلئے گھریلو کرکٹ کو اچھا پلیٹ فارم بتایا ۔

      حالانکہ 32 سال کے سرفراز نے بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بھی سنچری نہیں بنائی ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے نام صرف تین سنچریاں ہیں اور یہ تینوں کپتان بننے سے پہلے کی سنچریاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ سے بریک لینا اچھا ہوتا ہے ۔ گھریلو کرکٹ میں آپ ہر طرح کے دباو سے آزاد رہتے ہیں اور اپنی فارم پر پوری توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کریں گے ، لیکن اس وقت ان کی پوری توجہ گھریلو کرکٹ میں اچھی کارکردگی پر مرکوز ہے ۔
      First published: