ورلڈ کپ کی ہار کے بعد بولے وراٹ کوہلی، سوکر اٹھنے پر ہوتا ہے درد
کپتان وراٹ کوہلی نے اس ہار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے زیادہ غلطیاں نہیں کی ہیں تو ایسے میں اس طرح ہار قبول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 24, 2019 02:56 PM IST

وراٹ کوہلی
ٹیم انڈیا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے جس فارم میں چل رہی تھی اس سے ٹیم کو خطاب کا دعویدار مانا جارہا تھا لیکن سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ملی شکست کے بعد ٹیم سمیت مداحوں کے خواب بھی ٹوٹ گئے۔ کسی کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ گروپ میں ٹاپ پر رہنے والی ٹیم کے ساتھ کیا ہوا۔ خیر کھلاڑی اب اس ہار سے باہر آنے لگے ہیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کپتان وراٹ کوہلی نے اس ہار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے زیادہ غلطیاں نہیں کی ہیں تو ایسے میں اس طرح ہار قبول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کو دئے انٹرویو میں کوہلی نے کہا کہ سبھی اچھا کررہے تھے اور اچانک آپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ اسے ہضم کرپانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ نےٹورنامنٹ سے باہر ہونے بھر جتنی غلطیاں نہیں کیں۔
نیند سے اٹھنے پر زیادہ چبھتی ہے ہار