உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہی جگہ تین ون ڈے کھیلے گی ٹیم انڈیا ، کورونا کی وجہ سے تبدیل ہوا شیڈیول

    IND vs WI: ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہی جگہ تین ون ڈے کھیلے گی ٹیم انڈیا ، کورونا کی وجہ سے تبدیل ہوا شیڈیول (Twitter)

    IND vs WI: ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہی جگہ تین ون ڈے کھیلے گی ٹیم انڈیا ، کورونا کی وجہ سے تبدیل ہوا شیڈیول (Twitter)

    اگلے ماہ ویسٹ انڈیز (India vs West Indies) کی ٹیم کو ہندوستان کا دورہ کرنا ہے ، جہاں اس کو میزبان ٹیم کے ساتھ 6 محدود اوورز کے میچ کھیلنے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہندوستانی دورے پر تین ون ڈے اور اتنے ہی میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلے گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : اگلے ماہ ویسٹ انڈیز (India vs West Indies) کی ٹیم کو ہندوستان کا دورہ کرنا ہے ، جہاں اس کو میزبان ٹیم کے ساتھ 6 محدود اوورز کے میچ کھیلنے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہندوستانی دورے پر تین ون ڈے اور اتنے ہی میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلے گی ۔ کورونا کی وجہ سے بی سی سی آئی نے میچ کے مقامات کو تبدیل کر دیا ہے ۔ اب ون ڈے سیریز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلی جائے گی ۔ کیریبین ٹیم یکم فروری کو احمد آباد پہنچے گی اور اس کے بعد وہ 3 دنوں تک آئیسولیشن میں رہے گی۔ ان دنوں ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ  (India vs South Africa)  کے دورے پر ہے ، جہاں اس کو اتوار (23 جنوری) کو آخری ون ڈے میچ کھیلنا ہے ۔

      ہندوستان۔ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا شیڈول

      6 فروری - پہلا ون ڈے، احمد آباد

      9 فروری - دوسرا ون ڈے، احمد آباد

      11 فروری - تیسرا ون ڈے، احمد آباد

      ہندوستان-ویسٹ انڈیز ٹی ٹوینٹی سیریز کا شیڈول

      16 فروری - پہلا T20، کولکتہ

      18 فروری - دوسرا T20، کولکتہ

      20 فروری - تیسرا T20، کولکتہ

      ویسٹ انڈیز کے بعد سری لنکا کی ٹیم فروری مارچ میں ہندوستان کے دورے پر آئے گی۔ اس دوران 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ بنگلورو کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ یہ ٹیسٹ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کا 100 واں میچ ہو سکتا ہے۔ کوہلی اب تک 99 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ دوسرا ٹیسٹ میچ موہالی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پہلا ٹی ٹوینٹی میچ موہالی، دوسرا ٹی ٹوینٹی دھرم شالہ اور آخری ٹی ٹوینٹی لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔

      ہندوستانی ٹیم آخری ٹی 20 میچ 18 مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد 27 مارچ یا 2 اپریل سے آئی پی ایل 2022 شروع ہوسکتا ہے۔ کرکٹ بورڈ آف انڈیا کے سکریٹری جے شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ بورڈ مارچ کے آخری ہفتہ سے مئی کے آخر تک آئی پی ایل 2022 کے انعقاد کے لئے تیار ہے اور ٹیم کے مالکان کی خواہش کے مطابق اس کو ہندوستان میں منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: