نئی دہلی: ہندوستان کے نو منتخب ٹی-20 کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز (India vs New Zealand) میں آرام دیا جائے گا جبکہ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) شروعاتی میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ ایسے میں ’ذہنی اور جسمانی طور پر تھکی‘ ٹیم انڈیا گھریلو سیریز میں کام کے بوجھ کے سبب تھوڑی کمزور نظر آئےگی۔ نائب کپتان اجنکیا رہانے (Ajinkya Rahane) کانپور میں پہلے ٹسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، کیونکہ وراٹ کوہلی نے 17 نومبر سے جے پور میں شروع ہو رہی تین میچوں کی ٹی-20 سیریز سے باہر رہنے کے بعد اپنی چھٹی بڑھا دی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق، جمعرات کو سلیکشن کمیٹی کی ایک میٹنگ کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی گئی، لیکن باضابطہ اعلان کا ابھی بھی انتظار ہے۔
کانپور اور ممبئی میں ہونے والے دونوں ٹسٹ سے باہر رہنے والے دیگر بڑے کھلاڑی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ اور محمد شمی کی تیز گیند بازی جوڑی ہے۔ ٹی-20 سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد روہت شرما یہ بریک لیں گے۔ ٹسٹ میچ کانپور میں 25 نومبر سے شروع ہوگا۔ کوہلی ممبئی میں تین دسمبر سے شروع ہونے والے ٹسٹ کے لئے واپسی کریں گے۔ ہندوستانی ٹیم کے ٹسٹ اور ونڈے کپتان کئی بار ’بایو-ببل‘ تھکان کے بارے میں بات کر چکے ہیں کہ اس سے کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر کتنی پریشانی ہو رہی ہے۔

وراٹ کوہلی نے 17 نومبر سے جے پور میں شروع ہو رہی تین میچوں کی ٹی-20 سیریز سے باہر رہنے کے بعد اپنی چھٹی بڑھا دی ہے۔
رشبھ پنت کی عدم وکٹ کیپر رشبھ پنت کی عدم موجودگی میں ردھمان ساہا وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ کے ایس بھرت سیریز کے لئے دوسرے وکٹ کیپر ہوں گے۔ آندھرا پردیش کے 28 سالہ بھرت انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے کھیلے ہیں۔ وہ اس سال انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ٹسٹ سیریز کے لئے پانچ اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ ٹیم میں ہنوما وہاری، چتیشور پجارا اور مینک اگروال شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی-20 عالمی کپ: امپائر کی غلطی سے بھی فائنل میں نہیں پہنچ سکا پاکستان! آسٹریلیا نے کی تھی بڑی غلطی
راہل دراوڑ کے ساتھ جڑے گا نیا معاون اسٹاف
وہیں نیا معاون اسٹاف بھی ٹیم سے جڑے گا۔ امید کے مطابق پارس مہامبرے نئے گیند بازی کوچ کے طور پر بھرت ارون کی جگہ لیں گے، جن کی مدت ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان کی مہم ختم ہونے کے ساتھ ختم ہوگئی تھی۔ بھرت ارون اور چیف کوچ روی شاستری کی مدت نامیبیا کے خلاف ٹیم کے آخری گروپ مرحلے میچ کے ساتھ ہی ختم ہوگئی تھی۔ مہامبرے نئے چیف کوچ راہل دراوڑ کے قریبی ہیں اور اس سال جولائی میں سری لنکا کے ہندوستان دورے کے دوران معاون اسٹاف کا حصہ تھے، جس میں راہل دراوڑ چیف کوچ تھے۔

ٹیم انڈیا کے نئے چیف کوچ راہل دراوڑ کے ساتھ نیا معاون اسٹاف بھی جڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹی-20 عالمی کپ: فخر زماں ٹی عالمی کپ سے تھے باہر، دباو میں ملی جگہ، شاندار اننگ رائیگاں
وکرم راٹھور بنے رہیں گے بلے بازی کوچ
وکرم راٹھور نے اپنا بلے بازی کوچ کے طور پر مقام برقرار رکھا ہے، کیونکہ انہوں نے اس عہدے کے لئے درخواست دی تھی جبکہ ٹی دلیپ نئے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ مانا جاتا ہے کہ راہل دراوڑ فیلڈنگ کوچ کے طور پر ابھے شرما کو چاہتے تھے، لیکن کرکٹ مشاورتی کمیٹی نے ٹی دلیپ کو منتخب کیا، جو سری لنکا دورے پر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے ممکنہ ٹیم
اجنکیا رہانے (کپتان)، کے ایل راہل، مینک اگروال، شبھمن گل، چتیشور پجارا، ہنوما وہاری، ردھمان ساہا (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، آر اشون، امیش یادو، ایشانت شرما، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔