پاکستانی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شاداب کی شادی تجربہ کار پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو شادی سے متعلق اطلاع دی ہے۔ تاہم ان کی اہلیہ کے ساتھ کوئی تصویر سامنے نہیں آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شاداب نے ان کی پرائیویسی میں مداخلت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بتادیں کہ ثقلین مشتاق اس وقت پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔
شاداب خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج میری شادی تھی۔ یہ میری زندگی کا بڑا دن تھا۔ میں اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے جا رہا ہوں۔ براہ کرم میرے فیصلے کا احترام کریں، میری بیوی اور اس کے اہل خانہ کا احترام کریں۔ سب کو پیار۔"
ورلڈ چیمپئن کرکٹر کو گرل فرینڈ نے جم کر پیٹا، BCCIسے کانٹریکٹ سے ہوگا باہر! اور۔۔۔۔شاداب خان نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے لکھا، ’’آج میں اپنے استاد شاکی بھائی (ثقلین مشتاق) کی فیملی کا حصہ بننے جا رہا ہوں۔ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو میں چاہتا تھا کہ میری خاندانی زندگی کھیلوں سے الگ ہو۔ میرے خاندان نے بھی عوامی زندگی سے دور رہنے کو ترجیح دی ۔ میری بیوی بھی اب یہی چاہتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ اس کی زندگی پبلک نہ ہو۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کے فیصلے کا احترام کریں۔
شاداب خان نے مزاحیہ انداز میں آخر میں کہا کہ 'تاہم اگر آپ ہمیں سلامی دینا چاہتے ہیں تو میں اپنا اکاؤنٹ نمبر آپ کے ساتھ شیئر کردیتا ہوں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔