உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امت مشرا نے کی شاہد آفریدی کی بولتی بند، Yashin Malik کی حمایت میں دیا تھا بیان، جانئے پورا معاملہ

    امت مشرا نے کی شاہد آفریدی کی بولتی بند، یاسین ملک کی حمایت میں دیا تھا بیان، جانئے پورا معاملہ

    امت مشرا نے کی شاہد آفریدی کی بولتی بند، یاسین ملک کی حمایت میں دیا تھا بیان، جانئے پورا معاملہ

    Amit Mishra Reply to Shahid Afridi: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی ایک بار پھر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں قصوروار قرار دئے گئے جموں و کشمیر کے یاسین ملک کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی ایک بار پھر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ٹیرر فنڈنگ معاملہ میں قصوروار قرار دئے گئے جموں و کشمیر کے یاسین ملک کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے ۔ دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں ملک کو سزا سنانے سے پہلے آفریدی یاسین ملک کی حمایت میں اترے بے قصور قرار دے دیا۔ بتادیں کہ این آئی اے کورٹ نے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: LSG کے خلاف مقابلے سے پہلے RCB کا میچ ونر گیندباز فٹ، ہاتھ میں لگے تھے ٹانکے


      اس کے بعد ہندوستانی کرکٹر امت مشرا نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی کی بولتی بند کردی۔ دراصل کشمیری علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کیس میں سزا سنائی جانی ہے۔ خیال رہے کہ یاسین ملک نے 9 مئی کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اقبال جرم کرلیا تھا۔



      آفریدی نے زہر اگلتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان جس طرح کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وہ بے سود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک پائیں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IPL کی تاریخ میں 7ویں بار 700 کا اعداد و شمار پار، Jos Buttler بنے سپر مین


      آفریدی کے اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے ہندوستانی کرکٹر نے کہا کہ ڈیئر شاہد آفریدی، کورٹ روم میں اس نے خود کو قصوروار مانا ہے ۔ ہر چیز آپ کی تاریخ پیدائش کی طرح من گھڑت نہیں ہوتی ہے ۔ بتادیں کہ آفریدی ماضی میں بھی کئی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر اشتعال انگیز بیانات دے چکے ہیں۔ ساتھ ہی آفریدی اپنی عمر کے حوالے سے بھی تنازعات میں رہتے ہیں۔

      آئی سی سی کے مطابق آفریدی یکم مارچ 1980 کو پیدا ہوئے تھے جب کہ 2019 میں خود پاکستانی کرکٹر نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی تو وہ 16 سال کے نہیں تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: