IPL 2023 Auction: سب سے عمردراز کھلاڑی کو 40 کی عمر میں ملی نئی ٹیم، جانئے ہیٹ ٹرک کنگ کو کس نے خریدا
IPL 2023 Auction: سب سے عمردراز کھلاڑی کو 40 کی عمر میں ملی نئی ٹیم، جانئے ہیٹ ٹرک کنگ کو کس نے خریدا
IPL 2023 Auction: امت مشرا نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے ذریعہ خریدے جانے پر ٹویٹ کیا۔ انھوں نے لکھا: مجھے موقع دینے کے لئے لکھنؤ سپر جائنٹس کا شکریہ، ٹورنامنٹ کو لے کر پرجوش ہوں، میں اپنا بیسٹ دینے کی اپنی پوری کوشش کروں گا، براہ کرم مجھے سپورٹ کرتے رہیں ۔
نئی دہلی : لیگ اسپنر امت مشرا آئی پی ایل 2023 کی منی نیلامی میں شامل ہونے والے سب سے عمردراز کھلاڑی تھے۔ 40 سالہ امت مشرا کو آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بنیادی قیمت بھی بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی تھی۔ اسی قیمت پرانہیں پچھلے سال پلے آف تک پہنچنے والی لکھنؤ سپر جائنٹس نے خرید لیا۔ ویسے اس ٹیم کے پاس روی بشنوئی کی شکل میں پہلے ہی ایک نوجوان لیگ اسپنر موجود ہے، لیکن امت مشرا کی شمولیت سے تنوع آئے گا۔ جہاں روی رفتار میں یقین رکھتے ہیں تو وہیں امت مشرا گیند کو زیادہ فلائٹ دیتے ہیں۔ ایسے میں یہ دونوں گیند باز آئی پی ایل 2023 میں ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں ۔
امت مشرا نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے ذریعہ خریدے جانے پر ٹویٹ کیا۔ انھوں نے لکھا: مجھے موقع دینے کے لئے لکھنؤ سپر جائنٹس کا شکریہ، ٹورنامنٹ کو لے کر پرجوش ہوں، میں اپنا بیسٹ دینے کی اپنی پوری کوشش کروں گا، براہ کرم مجھے سپورٹ کرتے رہیں ۔
بتادیں کہ امت مشرا نے آخری مرتبہ 2021 میں آئی پی ایل کھیلا تھا۔ اس وقت وہ دہلی کیپٹلس کی جانب سے میدان میں اترے تھے اور پورے سیزن میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ انہوں نے 2020 میں بھی تین میچ کھیلے تھے اور اتنی ہی وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آئی پی ایل 2023 منی نیلامی میں اپنا نام دینے سے پہلے امت مشرا نے گھریلو ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں ہریانہ کیلئے اچھی گیند بازی کی تھی ۔ انہوں نے 8 میچوں میں 6 کے اکنامی ریٹ سے رنز دئے اور 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
امت مشرا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہندوستانی گیند باز ہیں۔ انہوں نے 154 میچوں میں 166 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یجویندر چہل کے پاس بھی 131 میچوں میں اتنی ہی وکٹیں ہیں۔ اس لیگ اسپنر کے پاس آئی پی ایل میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک لینے کا بھی ریکارڈ ہے۔ امت مشرا نے آئی پی ایل میں 3 مرتبہ ہیٹ ٹرک لی ہے۔ انہوں نے 4 مرتبہ 4 اور ایک مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔