پاکستانی تیز گیند باز حسن علی نے کھویا آپا، لائیو میچ میں ہی فینس کو مارنے دوڑ پڑے، جانئے پورا واقعہ
پاکستانی تیز گیند باز حسن علی نے کھویا آپا، لائیو میچ میں ہی فینس کو مارنے دوڑ پڑے، جانئے پورا واقعہ (Hasan Ali Instagram)
کبھی ون ڈے کے نمبر ایک گیند باز رہے حسن علی اس وقت تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی ٹیم سے باہر ہیں ۔ وہ پاکستانی ٹیم میں واپسی کیلئے کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں ، لیکن یہاں بھی انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
نئی دہلی : کبھی ون ڈے کے نمبر ایک گیند باز رہے حسن علی اس وقت تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی ٹیم سے باہر ہیں ۔ وہ پاکستانی ٹیم میں واپسی کیلئے کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں ، لیکن یہاں بھی انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ علی کو ایک کلب میچ کے دوران فینس نے اتنا پریشان کردیا کہ وہ اپنا آپا کھو بیٹھے اور لائیو میچ کے دوران ہی غصے میں فینس کو مارنے کیلئے دوڑ پڑے ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔
حسن علی کلب میچ کے دوران باونڈی پر فیلڈنگ کررہے تھے تو فینس نے انہیں کافی طعنے مارے ۔ فینس یہ کہہ کر حسن کا مذاق اڑا رہے تھے کہ وہ اب پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔ ساتھ ہی 2021 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جو میچ چھوڑ دیا تھا، اس کو لے کر بھی بار بار انہیں پریشان کررہے تھے ۔ اس سے تنگ آکر حسن علی اندر فیلڈنگ کرنے کیلئے چلے گئے ۔ حالانکہ فینس تب بھی نہیں مانے اور انہیں طعنے مارتے تھے ۔
You gotta feel for Hasan Ali. He is out of the team but never gave any toxic statement always kept supporting the team. Once a No 1 ODI bowler and now he is facing such things in a random club game. pic.twitter.com/L2OLjVPRQd
اپنے خلاف شائقین کے اس برتاو سے پریشان ہوکر حسن علی میچ کے دوران ہی فینس کو مارنے کیلئے دوڑ پڑے ۔ آرگنائزروں نے دوڑ کر حسن علی کو پکڑا اور کسی طرح انہیں ایسا کرنے سے روک دیا ۔ حالانکہ کسی نے اس واقعہ کا ویڈیو بنا لیا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔ اس کے بعد حسن علی کی تنقید ہورہی ہے ۔ یہ واقعہ پاکستان کے پنجاب صوبہ کے پک پٹن ضلع میں پیش آیا ۔
قابل ذکر ہے کہ حسن علی اس سال آسٹریلیا میں ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کی ٹیم سے باہر ہوئے تھے ۔ پاکستان کی ٹیم فی الحال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور حسن علی اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔ حسن نے اپنےآخری چار ٹیسٹ میں صرف چار وکٹ لئے تھے ۔ وہ پچھلی مرتبہ ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف سپر فور راونڈ کے میچ میں پاکستان کی ٹیم کا حصہ تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔