உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کے سامنے کی غضب کی ایکٹنگ ، دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

    وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ۔

    وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ۔

    چار جیت کے بعد ایک طرف کھلاڑی خوش ہیں تو وراٹ کوہلی بھی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ مستی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں ۔

    • Share this:
      وراٹ کوہلی کی کپتانی میں بے شک رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم جد و جہد کررہی ہو ، لیکن لگاتار تین اور کل چار میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے چہرے پر الگ خوشی نظر آرہی ہے ۔ سچ کہا جائے تو اگر اس نے باقی ماندہ سبھی تینوں لیگ میچ جیت لئے تو وہ پلے آف کیلئے دعوی کرسکتی ہے ۔

      یقینا چار جیت کے بعد ایک طرف کھلاڑی خوش ہیں تو وراٹ کوہلی بھی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ مستی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں ۔ مزیدار بات یہ ہے کہ دونوں ہی پنجاب کے خلاف ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے پہلے بنگلورو کے ایک مال میں ساتھ ساتھ گھومتے نظر آئے جبکہ اس دوران دونوں نے ایک گیم بھی کھیلا ، جس کا ویڈیو شوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔

      وراٹ اور انوشکا کی جوڑی مال میں ورچول رئیلٹی شو گیم کھیلتی ہوئی نظر آئی ۔ آڈیو میں انوشکا اپنے ہاتھوں میں بندوق پکڑی ہوئی ہے اور وراٹ ان کے سامنے مرنے کی ایکٹنگ کررہے ہیں ۔ حالانکہ ویڈیو کے آخر میں کوہلی ہنستے ہوئے نظر آتے ہیں ۔








      رائل چیلنجرس بنگلورو کو اپنا اگلا میچ دہلی کے خلاف 28 اپریل کو دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں کھیلنا ہے اور یہ جوڑی دہلی پہنچ چکی ہے ۔ انوشکا شرما نے خود ہی ایک ویڈیو شیئر کرکے انسٹاگرام پر اس بات کی جانکاری دی ۔ ویڈیو میں دونوں ائیر پورٹ پر نظر آرہے ہیں ۔
      First published: