உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے اس لیجنڈ نے وراٹ کوہلی اور Babar Azam کو لے کر کہی بڑی بات، شاہین آفریدی کو بتایا بمراہ سے بہتر گیند باز

    پاکستان کے اس لیجنڈ نے وراٹ کوہلی اور Babar Azam کو لے کر کہی بڑی بات، شاہین آفریدی کو بتایا بمراہ سے بہتر گیند باز  (Virat Kohli/Babar Azam Instagram)

    پاکستان کے اس لیجنڈ نے وراٹ کوہلی اور Babar Azam کو لے کر کہی بڑی بات، شاہین آفریدی کو بتایا بمراہ سے بہتر گیند باز (Virat Kohli/Babar Azam Instagram)

    حال ہی میں پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید نے بابر اعظم کا موازنہ وراٹ کوہلی سے کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاہین آفریدی اور جسپریت بمراہ کا موازنہ بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی سے بہتر ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹرز کا اکثر موازنہ کیا جاتا ہے۔ یہ روایت برسوں سے چلی آ رہی ہے اور آج بھی جاری ہے۔ وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کا موازنہ کرنا عام سی بات ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیند باز جسپریت بمراہ کا موازنہ شاہین شاہ آفریدی سے کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید نے بابر اعظم کا موازنہ وراٹ کوہلی سے کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاہین آفریدی اور جسپریت بمراہ کا موازنہ بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی سے بہتر ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاہین آفریدی کو بمراہ سے بہتر گیند باز قرار دیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان بنے سپرمین ، ہوا میں اڑ کر پکڑا حیرت انگیزت کیچ، دیکھئے وائرل Video


      کرکٹ پاکستان کے حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم سابق کپتان وراٹ کوہلی سے بہت آگے ہیں۔ انہوں نے کہا: پاکستان کے کپتان اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں۔ بابر اس وقت کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جبکہ وراٹ کوہلی اپنے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر آئی سی سی کی موجودہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کی ٹاپ رینک میں شامل ہیں۔ وہ کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں ٹاپ پانچ بلے بازوں میں ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پی سی بی نے فرنچائزی سے بات کئے بغیر ہی شیڈیول کیا فائنل ، اس دن شروع ہوگا ٹورنامنٹ؟


      بات چیت کے دوران عاقب جاوید نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیم انڈیا کے گیند باز جسپریت بمراہ سے بہتر ہیں۔ آفریدی اور بمراہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 گیند بازوں میں شامل ہیں۔ جب شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا تو اس وقت بمراہ ایک اچھے گیند باز بن چکے تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ لیکن اب شاہین نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بمراہ سے زیادہ بہتر اور قابل گیند باز ہیں۔

      اس دوران عاقب جاوید نے ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت اور پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا موازنہ کیا۔ عاقب کا ماننا ہے کہ "ان دنوں رضوان ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر ریشبھ پنت سے بہتر ہیں۔" انہوں نے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ پنت ایک ہنر مند کھلاڑی ہیں، لیکن رضوان ذمہ داری سے کھیلتا ہے۔ ریشبھ پنت ان سے پیچھے ہیں۔ ان کے مطابق اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ پنت ایک جارحانہ کھلاڑی ہیں لیکن جارحیت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کچھ بڑے شاٹس مارنے کے بعد آؤٹ ہو جائیں۔ بلکہ کریز پر رہیں اور میچ ختم کریں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: