Syed Mushtaq Ali Trophy: ارجن تیندولکر نے کیا گوا کیلئے ڈیبیو، جانئے پہلے میچ میں کیسی رہی پرفارمنس
Syed Mushtaq Ali Trophy: ارجن تیندولکر نے کیا گوا کیلئے ڈیبیو، جانئے پہلے میچ میں کیسی رہی پرفارمنس ۔ (Arjun Tendulkar/Instagram)
Syed Mushtaq Ali Trophy 2022-23: سید مشتاق علی ٹرافی 2022-23 کا آغاز آج یعنی 11 اکتوبر سے ہوا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ہی دن ارجن کی ٹیم گوا کا سامنا تریپورہ سے ہوا۔ اس میچ میں گوا کی ٹیم نے تریپورہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔
نئی دہلی : ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کے بیٹے ارجن تیندولکر نے گوا کے لئے سید مشتاق علی ٹرافی 2022-23 میں ڈیبیو کرلیا ہے۔ ڈیبیو میچ میں آل راؤنڈر ارجن تیندولکر نے 3 اوورز پھینکے ، لیکن انہیں بلے بازی کا موقع نہیں مل سکا ۔ سید مشتاق علی ٹرافی 2022-23 کا آغاز آج یعنی 11 اکتوبر سے ہوا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ہی دن ارجن کی ٹیم گوا کا سامنا تریپورہ سے ہوا۔ اس میچ میں گوا کی ٹیم نے تریپورہ کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔
اس میچ میں ارجن تیندولکر نے 3 اوورز میں 6.66 کی اکنامی سے گیند بازی کی۔ انہوں نے 20 رنز دئے، جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔ ارجن اپنی گیند بازی کے دوران کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ ارجن نے اس دوران دو وائیڈ گیندیں بھی پھینکیں ۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تریپورہ نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے۔ جواب میں گوا کی ٹیم نے 18.1 اوورز میں ہدف کو حاصل کر لیا۔ گوا نے تریپورہ کو 11 گیندیں باقی رہتے ہوئے 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ تریپورہ کے لئے سیان گھوش نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے۔ بکرم داس گپتا، شری دم پال اور رجت ڈے نے 17-17 رنز بنائے ۔ وہیں گوا کی جانب سے تونیش ساوکر نے 36 اور ایکناتھ کیرکر نے ناٹ آوٹ 34 رنز بنائے۔ دیپ راج گاونکر نے 28 رنز بنائے۔ چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گوا کی شروعات کافی خراب رہی۔ گوا کے ٹاپ 4 بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہیں چھو سکے۔ گوا اپنا اگلا میچ منی پور کے خلاف 12 اکتوبر کو کھیلے گا ۔
بتادیں کہ ارجن تیندولکر نے آئندہ سیزن کے لئے گوا میں اپنا بیس بدل لیا تھا۔ ارجن نے 2020/21 سیزن میں پہلی مرتبہ ممبئی ٹیم میں جگہ بنائی تھی ۔ انہوں نے 2021 میں ممبئی کے لئے ڈیبیو کیا اور سید مشتاق علی ٹرافی 2020-21 میں دو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے تھے ۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ان دونوں میچوں میں 1-1 وکٹ لئے تھے ۔ ارجن کو اس کے بعد 2021/22 کے سیزن کے لئے ممبئی کی رنجی ٹرافی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا، لیکن وہ ان کیپڈ رہے تھے ۔ وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے ڈراپ کردیا گیا تھا ۔
ارجن تیندولکر، آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کا حصہ ہیں، لیکن ان کیپڈ ہیں۔ انہیں پہلی مرتبہ آئی پی ایل 2021 کی نیلامی میں فرنچائزی نے خریدا تھا۔ گوا میں ارجن گیند بازی آل راؤنڈر اسنیہل کوتھنکر کی کپتانی میں کھیل رہے ہیں ۔ ممبئی کیلئے کئی سیزن کھیلنے والے سدھیش لاڈ بھی گوا کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔