உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket: ارشدیپ سنگھ کا سوشل میڈیا ٹرولنگ پر آیا پہلا رد عمل، جانئے ٹیم انڈیا تیز گیندباز نے کیا کہا؟

    Cricket: ارشدیپ سنگھ کا سوشل میڈیا ٹرولنگ پر آیا پہلا رد عمل، جانئے ٹیم انڈیا تیز گیندباز نے کیا کہا؟ ۔ فائل فوٹو ۔

    Cricket: ارشدیپ سنگھ کا سوشل میڈیا ٹرولنگ پر آیا پہلا رد عمل، جانئے ٹیم انڈیا تیز گیندباز نے کیا کہا؟ ۔ فائل فوٹو ۔

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ سوشل میڈیا ٹرولس کے نشانے پر آگئے تھے ۔ ارشدیپ نے پاکستان کے خلاف انتہائی قریبی مقابلہ میں آصف علی کا کیچ چھوڑ دیا تھا ۔ اس کے بعد علی نے پاکستان کو جیت دلادی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے ہاتھوں ملی ہار کے بعد ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ سوشل میڈیا ٹرولس کے نشانے پر آگئے تھے ۔ ارشدیپ نے پاکستان کے خلاف انتہائی قریبی مقابلہ میں آصف علی کا کیچ چھوڑ دیا تھا ۔ اس کے بعد علی نے پاکستان کو جیت دلادی ۔ ارشدیپ کے کیچ چھوٹنے کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف نفرت آمیز مہم چلائی جانے لگی ۔ گھریلو کرکٹ میں پنجاب کی جانب سے کھیلنے والے اس تیز گیند باز کو خالصتانی تک کہا گیا ۔ حالانکہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا ارشدیپ پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔ وہ سری لنکا کے خلاف ہندوستان کو جیت دلانے کیلئے تیار ہیں ۔

      ایشیا کپ کے سپر فور میں ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ کو دیکھنے کیلئے ارشدیپ سنگھ کے والدین بھی پہنچے تھے ۔ تیز گیند باز کے والد درشن سنگھ نے انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں کہا کہ ارشدیپ ان ٹویٹس اور میسیج کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے ۔ ارشدیپ نے بتایا کہ وہ ان سب چیزوں کو مثبت طریقہ سے لے رہا ہے ۔ ان چیزوں سے اس کی خود اعتمادی مزید بڑھتی ہے ۔ ارشدیپ نے اپنے والد سے کہا کہ پوری ہندوستانی ٹیم ان کے حمایت میں کھڑی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی 5th generation warfare machinery کی سازش کا تازہ شکار بنے ارشدیپ سنگھ


      ارشدیپ کی ٹرولنگ کے بعد کئی موجودہ کرکٹر اور سابق کھلاڑیوں نے نوجوان کھلاڑی کا دفاع کیا ہے ۔ سب سے پہلے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ غلطی کسی سے بھی ہوسکتی ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پچھلے کئی سالوں سے دوطرفہ سیریز نہیں ہورہی ہے ۔ دونوں ملک صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں ہی آمنے سامنے ہوتے ہیں ۔ ایسے میں دونوں طرف سے کرکٹ فینس کئی مرتبہ حمایت یا مخالفت میں اپنی حد پار کرجاتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs PAK میچ میں ٹاس کے دوران ہوا عجب و غضب ڈراما، روی شاستری نے کیا کچھ ایسا کہ ...


      اس سے پہلے بھی دو ہندوستانی کھلاڑی پاکستان سے ملی ہار کے بعد نفرت آمیز مہم کا شکار ہوچکے ہیں ۔ اس میں پہلا نام چیتن شرما کا ہے ۔ 1986 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں ہندوستان کی طرف سے آخری اوور چیتن پھینک رہے تھے اور ان کی آخری گیند پر جاوید میانداد نے چھکا مار دیا ۔ اس واقعہ کے بعد ہندوستانی گیند باز کافی ڈر گیا تھا ۔

      وہیں پچھلے سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2021 کے ایک میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ایک طرفہ مقابلہ میں ہندوستان کو دس وکٹ سے ہرادیا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کی طرف سے محمد سمیع بھی کھیل رہے تھے ۔ ہندوستان کی ہار کے بعد سوشل میڈیا پر سمیع کو بھی کافی برا بھلا کہا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: