உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی افریقہ کے بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹا یہ ہندوستانی گیند باز، ایک اوور میں تین وکٹ لے کر مچایا تہلکہ، دیکھئے ویڈیو

    جنوبی افریقہ کے بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹا یہ ہندوستانی گیند باز، ایک اوور میں تین وکٹ لے کر مچایا تہلکہ، دیکھئے ویڈیو ۔ فائل فوٹو ۔

    جنوبی افریقہ کے بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹا یہ ہندوستانی گیند باز، ایک اوور میں تین وکٹ لے کر مچایا تہلکہ، دیکھئے ویڈیو ۔ فائل فوٹو ۔

    IND vs SA T20I Series: جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نوجوان ہندوستانی تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کی بلے بازی کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      ترواننت پورم : جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے نوجوان ہندوستانی تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کی بلے بازی کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ میچ کا دوسرا اوور لے کر آئے ارشدیپ سنگھ نے کوئنٹن ڈی کاک کو بولڈ کیا، رائیلی روسو کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرایا اور آخری گیند پر ڈیوڈ ملر کو بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ اپنے سنسنی خیز اوور میں انہوں نے دو بلے بازوں کو بولڈ کیا اور ایک بلے باز کو کیچ آؤٹ کرایا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Ind vs SA T20: پھر زخمی ہوئے جسپریت بمراہ، ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی سے باہر


      ارشدیپ نے اوور کی دوسری گیند پر ڈی کاک کو آف کٹر سے بولڈ کیا ۔ ڈی کاک نے آف اسٹمپ کے باہر بیک آف لینتھ گیند پر کٹ شارٹ کھیلنے کی کوشش کی اور گیند ان کے بلے کا اندرونی کنارہ لیتی ہوئی اسٹمپ سے جاٹکرائی ۔ اس کے بعد اوور کی پانچویں گیند پر ارشدیپ نے روسو کو وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ کرا دیا۔ روسو نے آف اسٹمپ کے باہر جانے والی پہلی ہی گیند کو کھیلنے کی کوشش کی اور گیند بلے کا ایج لیتی ہوئی پنت کے دستانے میں چلی گئی ۔


      یہ بھی پڑھئے: IND v PAK سیریز پر ای سی بی کے بعد آئس لینڈ کرکٹ کا آیا دلچسپ بیان، دیا یہ خاص آفر


      روسو کے بعد ارشدیپ نے ملر کے طور تیسری وکٹ حاصل کی ۔ ایسا لگا جیسے جنوبی افریقی بلے باز ارشدیپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں ۔ ملر نے اندر آنے والی گیند کو پوری طرح سے مس کیا اور ان کا مڈل اسٹمپ اکھڑ گیا۔ اس کے بعد ارشدیپ نے اگلے ہی اوور میں دیپک چاہر کی گیند پر اسٹبس کا کیچ بھی پکڑا اور پانچویں وکٹ میں اہم کردار ادا کیا۔

      ارشدیپ نے اس کے بعد ایشیا کپ میں ناکامی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ارشدیپ ایشیا کپ میں گیند بازی میں بھی کفایتی تھے، لیکن پاکستان کے خلاف کیچ چھوٹنے پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ لیکن نوجوان بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں یہ دکھا دیا کہ اگر انہیں مواقع ملتے رہے تو وہ کمال کر سکتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: