உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ashes 2021: میلبورن ٹیسٹ کے دوران 'شرمناک' حرکت، پولیس نے 100 سے زیادہ شائقین کو کیا باہر

    Ashes 2021: میلبورن ٹیسٹ کے دوران 'شرمناک' حرکت، پولیس نے 100 سے زیادہ شائقین کو کردیا باہر ۔ (MCG Twitter)

    Ashes 2021: میلبورن ٹیسٹ کے دوران 'شرمناک' حرکت، پولیس نے 100 سے زیادہ شائقین کو کردیا باہر ۔ (MCG Twitter)

    Ashes 2021 : اسٹیڈیم میں حالات کو بے قابو ہوتے دیکھ کر وکٹوریہ پولیس کو سخت ایکشن لینا پڑا اور ہنگامہ کرنے والے 100 شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر کر دیا گیا۔ تاہم 70 ہزار کے مجمع میں اس کا زیادہ اثر نہیں پڑا اور شائقین اپنی ہی دھن میں مستی کرتے نظر آئے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ (ENG vs AUS Melbourne Test) میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ شائقین کرسمس کی چھٹیوں اور پورے ایک سال کے بعد میلبورن میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کو لے کر بہت پرجوش ہیں ۔ اسی وجہ سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے لئے ریکارڈ 70 ہزار شائقین میلبورن اسٹیڈیم پہنچے اور ان کے جوش و خروش میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب آسٹریلیا کے گیند بازوں نے انگلینڈ کو پہلے دن ہی سستے میں سمیٹ دیا ۔ اس کے بعد انہوں نے اسٹیڈیم میں ہی پارٹی شروع کردی ۔ کچھ نے جوتوں میں ڈال کر بیئر پینی شروع کر دی تو کچھ لوگوں پر بیئر پھینکنے لگے ۔

      اسٹیڈیم میں حالات کو بے قابو ہوتے دیکھ کر وکٹوریہ پولیس کو سخت ایکشن لینا پڑا اور ہنگامہ کرنے والے 100 شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر کر دیا گیا۔ تاہم 70 ہزار کے مجمع میں اس کا زیادہ اثر نہیں پڑا اور شائقین اپنی ہی دھن میں مستی کرتے نظر آئے ۔

      ڈیلی میل نے وکٹوریہ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جن شائقین کو اسٹیڈیم سے نکالا گیا تھا ، وہ جوتوں میں بیئر ڈال کر پی رہے تھے ۔ نشے کی حالت میں وہ ساتھی شائقین کو بھی پریشان کر رہے تھے ۔ کئی شائقین نے نشے کی حالت میں گالی گلوج تک کر ڈالی ۔ دوبارہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں ، اس لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

      خیال رہے کہ میلبورن میں پچھلا ٹیسٹ 2020 کے آخر میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا ۔ تب سے اب تک یہاں کورونا کی وجہ سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ میچ نہیں ہوسکا ہے ۔ ایسے میں طویل عرصے تک کرکٹ اور لائیو ایونٹس سے محروم رہنے کے باعث جب شائقین کو میچ دیکھنے کا موقع ملا تو وہ صبر کا باندھ توڑ بیٹھے اور ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی ۔

      ادھر انگلش کیمپ میں جب سے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں تب سے ایشز سیریز پر کالے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ پیر کو میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل آدھے گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ سبھی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو ٹیم ہوٹل میں رکنے کیلئے کہا گیا تھا ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: