ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کی دھجیاں اڑانے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کا ٹوٹا دل ، ملا کبھی نہ بھولنے والا " زخم "۔

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کرو یا مرو کے مقابلہ میں بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے شاندار بلے بازی کی ۔ مشفق الرحیم نے پاکستانی گیند بازوں کی جم کر خبر لیتے ہوئے اپنے یک روزہ کرکٹ کیریئر کی 30 ویں نصف سنچری بھی مکمل کی ۔

  • Share this:
پاکستان کی دھجیاں اڑانے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کا ٹوٹا دل ، ملا کبھی نہ بھولنے والا
بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کرو یا مرو کے مقابلہ میں بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے شاندار بلے بازی کی ۔ مشفق الرحیم نے پاکستانی گیند بازوں کی جم کر خبر لیتے ہوئے اپنے یک روزہ کرکٹ کیریئر کی 30 ویں نصف سنچری بھی مکمل کی ۔ تاہم اس میچ میں مشفق الرحیم کو ایک ایسا زخم مل گیا ، جسے وہ شاید زندگی بھر نہیں بھلا پائیں گے ۔


دراصل مشفق الرحیم پاکستان کے خلاف سنچری بنانے سے چوک گئے جبکہ وہ کافی اچھی لے میں بلے بازی کرتے ہوئے نطر آرہے تھے ۔ مشفق الرحیم 99 رن بناکر شاہین کا شکار بن گئے ۔ آپ کو بتادیں ک مشفق الرحیم بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی ہیں جو کرکٹ کے تینوں فارمیٹ یعنی ٹی 20 ، ون ڈے اور ٹیسٹ میں 99 رن پر آوٹ ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے مشفق الرحیم 98 رن بناکر بھی آوٹ ہوچکے ہیں ۔


ایشیا کپ میں مشفق الرحیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اب تک وہ 297 رن بناچکے ہیں ۔ پہلے میچ میں ہی انہوں نے سری لنکا کے خلاف 144 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی تھی ۔ ایشیا کپ میں رن بنانے کے معاملہ میں مشفق الرحیم شیکھر دھون کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں ۔ دھون نے دو سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ 327 رن بنائے ہیں ۔


یہ بھی پڑھیں :  رميز راجہ نے میچ کے بعد سرفراز سے کہا، آپ ہار گئے ہیں لیکن پاکستان آرام سے جانا

 
First published: Sep 27, 2018 12:22 PM IST