ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ 2020 ہوا منسوخ ، جانئے کیوں کیا گیا یہ فیصلہ

پی سی بی ہر حال میں ایشیا کپ (Asia Cup 2020) کے انعقاد کا خواہشمند تھا ۔ دراصل اگر یہ ٹورنامنٹ منعقد ہوتا تو ہندوستان میں آئی پی ایل 2020 کے انعقاد کی حکمت عملی متاثر ہوسکتی تھی ۔

  • Share this:
پاکستان میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ 2020 ہوا منسوخ ، جانئے کیوں کیا گیا یہ فیصلہ
علامتی تصویر

بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے صدر سوربھ گنگولی (Sourav Ganguly)  نے 2020 ایشیا کپ  (Asia Cup 2020) منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ گنگولی نے 9 جولائی کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی ) کے اجلاس سے قبل بدھ کو یہ اعلان کیا ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ فیصلہ اے سی سی نے لیا ہے یا نہیں ۔ گنگولی نے کہا کہ ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا ہے ۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ ہندوستان کی پہلی بین الاقوامی سیریز کون سی ہوگی ۔ ہم نے اپنی تیاریاں کی ہیں ، لیکن حکومتی ضابطوں کی وجہ سے ہم زیادہ کچھ نہیں کرسکتے ہیں ۔ ہمیں جلدی نہیں ہے ، کیونکہ کھلاڑیوں کی صحت زیادہ ضروری ہے ۔ ہم اس صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں ۔


بتادیں کہ پی سی بی ہر حال میں ایشیا کپ  (Asia Cup 2020)  کے انعقاد کا خواہشمند تھا ۔ دراصل اگر یہ ٹورنامنٹ منعقد ہوتا تو ہندوستان میں آئی پی ایل 2020 کے انعقاد کی حکمت عملی متاثر ہوسکتی تھی ۔ بی سی سی آئی آئی پی ایل کو ستمبر اور اکتوبر میں منعقد کرنا چاہتی ہے ۔ خبریں ہیں کہ جلد ہی ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کو بھی ملتوی کئے جانے کا اعلان کیا جاسکتا ہے ، جس کے بعد بی سی سی آئی کو آئی پی ایل کے انعقاد کیلئے وقت مل جائے گا ۔


بتادیں کہ اس مرتبہ پاکستان کو ایشیا کپ  (Asia Cup 2020)  کی میزبانی کرنے کا اختیار ملا تھا ، لیکن ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے وہاں اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا تھا ۔ ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ تعلقات دہشت گردی کی وجہ سے خراب چل رہے ہیں ۔ یہ دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہی میچ کھیلتی ہیں ۔ ہندوستان کے پاکستان نہ آنے کی بات کے بعد پاکستان ایک وقت سری لنکا کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کیلئے تیار ہوگیا تھا ۔ حالانکہ اب یہ ٹورنامنٹ ہی رد کردیا گیا ہے ۔


گنگولی کو آئی پی ایل کے انعقاد کی امید

بتادیں کہ گنگولی نے بدھ کو کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ہندوستان میں آئی پی ایل کا انعقاد کرنا ہے اور انہیں امید ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات سے وابستہ تشویشات کے باوجود 2020 میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا ۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2020 09:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading