ہوم » نیوز » اسپورٹس

ASIA CUP 2021 میں نہیں کھیلیں گے وراٹ، روہت شرما، رشبھ پنت، بمراہ؟ بی سی سی آئی لینے والی ہے بڑا فیصلہ

ایشیا کپ (Asia Cup 2021) کا انعقاد سری لنکا میں جون میں ہونا ہے اور رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی اس ٹورنامنٹ میں دوسرے درجے کی ٹیم انڈیا بھیجے گی۔

  • Share this:
ASIA CUP 2021 میں نہیں کھیلیں گے وراٹ، روہت شرما، رشبھ پنت، بمراہ؟ بی سی سی آئی لینے والی ہے بڑا فیصلہ
ASIA CUP 2021 میں نہیں کھیلیں گے وراٹ، روہت شرما، رشبھ پنت، بمراہ؟

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو کہ 18 جون کو انگلینڈ میں ہونا ہے۔ حالانکہ اس دوران سری لنکا میں ایشیا کپ (Asia Cup 2021) کا بھی انعقاد ہوگا، ایسے میں سوال یہ ہے کہ آخر ٹیم انڈیا کیسے ان دونوں ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ اب بی سی سی آئی نے اس کا حل نکال لیا ہے۔ نیوز رپورٹس کی مانیں تو بی سی سی آئی سری لنکا میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ میں دوسرے درجے کی ٹیم بھیجے گی۔


ٹائمس آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق، ’بی سی سی آئی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لئے دوسرے درجے کی ٹیم بھیجے گی۔ ٹیم کا پروگرام بے حد مصروف ہے اور اسے انگلینڈ میں ہی پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ انگلینڈ میں عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے بعد ہندوستانی ٹیم وہیں رہے گی اور اس دوران دوسرے درجے کی ٹیم سری لنکا میں ایشیا کپ میں حصہ لے سکتی ہے۔


بی سی سی آئی کے پاس کوئی اور متبادل نہیں


رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی کے پاس دوسرے درجے کی ٹیم بھیجنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے، کیونکہ بورڈ انگلینڈ سیریز کی تیاریوں میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ بی سی سی آئی نہیں چاہتا کہ کرکٹر دو بار کوارنٹائن میں رہیں۔ اگر ایشیا کپ کا انعقاد ہوتا ہے تو بی سی سی آئی دوسرے درجے کی ٹیم ہی بھیجے گی۔
دوسرے درجے کی ٹیم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ایشیا کپ میں کھیلنے والی ٹیم میں وراٹ کوہلی، روہت شرما، رشبھ پنت، جسپریت بمراہ، محمد شمی جیسے کھلاڑی نہیں ہوں گے۔ حالانکہ ہندوستان ٹیم کی بینچ اسٹرینتھ بے حد مضبوط ہے اور اس کے پاس ایسے کھلاڑیوں کو پول ہے، جو ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے گزشتہ دو ایشیا کپ اپنے نام کئے ہیں۔ سال 2016 اور 2018 میں ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ جیتا تھا۔ اس بار اس کے پاس ایشیا کپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک لگانے کا بھی موقع ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستان نے سب سے زیادہ 7 بار ایشیا کپ اپنے نام کئے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 08, 2021 05:11 PM IST