உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: ہاردک پانڈیا جیسا کھلاڑی ہمارے پاس نہیں، پاکستان کے لیجنڈ نے بتائی ٹیم کی سب سے بڑی کمی

    Asia Cup 2022: ہاردک پانڈیا جیسا کھلاڑی ہمارے پاس نہیں، پاکستان کے لیجنڈ نے بتائی ٹیم کی سب سے بڑی کمی (AFP)

    Asia Cup 2022: ہاردک پانڈیا جیسا کھلاڑی ہمارے پاس نہیں، پاکستان کے لیجنڈ نے بتائی ٹیم کی سب سے بڑی کمی (AFP)

    Asia Cup 2022: پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید نے کہا کہ پانڈیا دونوں ٹیموں کے درمیان بڑا فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل 2022 سے چوٹ کے بعد جس طرح واپسی کی ہے، وہ بڑے ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کی سب سے اہم کڑی رہنے والے ہیں۔ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ (ایشیا کپ 2022) 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے۔ یہاں 28 اگست کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہونے والا ہے۔ ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ بھی اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے سابق تیز گیند باز عاقب جاوید نے کہا کہ پانڈیا دونوں ٹیموں کے درمیان بڑا فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Asia Cup 2022: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کونسی ٹیم جیتے گی؟ پونٹنگ نے یہ بڑی پیشین گوئی


      عاقب جاوید نے پاک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ان کی بلے بازی میں ہے۔ ہندوستان کی بلے بازی ابھی بھی زیادہ تجربہ کار ہے۔ اگر روہت شرما کا بلا چلتا ہے تو وہ اکیلے ہی ہندوستان کو میچ جیتا سکتے ہیں۔ اسی طرح فخر زمان کے ساتھ بھی ہے ۔ اگر وہ تحمل سے کھیلتے ہیں تو پاکستان کیلئے میچ جیتا سکتے ہیں ۔ لیکن ہندوستان اور پاکستان کے مڈل آرڈر میں بڑا فرق ہے۔ ساتھ ہی ان کے آل راؤنڈرز اس میں فرق پیدا کرتے ہیں ، کیونکہ پاکستان کے پاس ہاردک پانڈیا جیسا آل راؤنڈر نہیں ہے۔ اس لئے وہ ایشیا کپ میں فرق پیدا کر سکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم اور فخر زماں کی جگہ لے سکتا ہے یہ کھلاڑی، مصباح الحق کا دعوی


      ہاردک پانڈیا اس ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے، جو گزشتہ سال اکتوبر میں دبئی میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے ہار گئی تھی۔ لیکن پانڈیا اس وقت بلے باز کے طور پر کھیل رہے تھے۔ ٹیم انڈیا چھٹے گیند باز کو لے کر پریشان تھی اور وہ ٹورنامنٹ سے پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ہاردک نے خود کو سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں کرایا اور آئی پی ایل 2022 میں واپس آئے۔

      وہ آئی پی ایل 2022 سے شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ ایسے میں ایک مرتبہ پھر ان پر سب سے زیادہ توجہ ہوگی۔ گروپ راؤنڈ کے علاوہ ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان سپر 4 میں بھی آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں بھی دونوں کے درمیان مقابلہ ہو سکتا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: