உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: ہندوستان ۔ پاکستان میچ سے پہلے سابق لیجنڈ نے کہا : آفریدی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، بتائی یہ وجہ

    Asia Cup 2022: آج چار ستمبر کو پھر آپس میں ٹکرائیں گے ہندوپاک۔

    Asia Cup 2022: آج چار ستمبر کو پھر آپس میں ٹکرائیں گے ہندوپاک۔

    Asia Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان میچ کو لے کر ماحول بننے لگا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ میں کل 6 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان میچ کو لے کر ماحول بننے لگا ہے۔ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ میں کل 6 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گروپ راؤنڈ کا میچ 28 اگست کو دبئی میں کھیلا جانے والا ہے۔ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ٹیمیں کسی بین الاقوامی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ورلڈ کپ میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے ٹیم انڈیا کی شروعات خراب کر دی تھی۔ انہوں نے اپنے پہلے دو اووروں میں روہت شرما اور کے ایل راہل کو آؤٹ کردیا تھا ۔ بعد میں انہوں نے وراٹ کوہلی کی وکٹ بھی لی تھی۔ پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا ۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تھی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سہواگ کو بلے بازی کے دوران کیوں ڈانٹتے تھے امپائر کوئٹزن؟ ویرو نے سنایا پرانا قصہ


      پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان کے ہی سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے ٹیم انڈیا کو شاہین آفریدی سے نہ ڈرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ شاہین آفریدی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی ورلڈ کلاس بلے باز ہیں۔ انہیں صرف اتنا جاننے کی ضرورت ہے کہ شاہین فلر گیندبازی کرنے اور گیند کو سوئنگ کرانے کیلئے دیکھے گا، اس لئے انہیں اس کے لیے تیار رہنا چاہئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم اور فخر زماں کی جگہ لے سکتا ہے یہ کھلاڑی، مصباح الحق کا دعوی


      انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بلے بازوں کو اس طرح کی گیندوں کو جسم کے قریب سے کھیلنا ہوگا ۔ اسکوائر لیگ پر سوریہ کمار یادو کے فلک شاٹس بھی شاہین کی گیند بازی کے خلاف اہم ہوں گے۔ ایسے میں بلے بازوں کو ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستانی بلے باز بائیں ہاتھ کے گیند بازوں کے خلاف کچھ مشکل میں ضرور نظر آئے ہیں۔ پچھلے دنوں انگلینڈ کے رسی ٹاپلے اور ویسٹ انڈیز کے اوبیڈ میکائے نے بھی کافی پریشان کیا ۔

      ایشیا کپ دوسری مرتبہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اکتوبر نومبر میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر یہ ٹورنامنٹ اہم ہے۔ ورلڈ کپ کے میچز آسٹریلیا میں ہونے والے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 2016 میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کا خطاب جیتا تھا۔ اس نے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی ۔ ایسے میں ایک مرتبہ پھر ٹیم انڈیا اسی طرح کی کارکردگی دکھانی چاہئے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: