உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کیلئے اچھی خبر، ایشیا کپ کے فائنل میچ سے پہلے فٹ ہوا یہ میچ ونرکھلاڑی، اب یہ ہوسکتی ہے پلیئنگ الیون

    پاکستان کیلئے اچھی خبر، ایشیا کپ کے فائنل سے پہلے فٹ ہوا یہ میچ ونرکھلاڑی، ایسی ہوسکتی ہے فائنل میچ کیلئے پلیئنگ الیون  (Instagram)

    پاکستان کیلئے اچھی خبر، ایشیا کپ کے فائنل سے پہلے فٹ ہوا یہ میچ ونرکھلاڑی، ایسی ہوسکتی ہے فائنل میچ کیلئے پلیئنگ الیون (Instagram)

    Pakistan Predicted Playing XI: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میچ سے ایک روز پہلے خوشخبری ملی ہے ۔ اسٹار تیز گیندباز شاہنواز دھانی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں اور اتوار کو سری لنکا کے خلاف فائنل میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اترنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiapakistanpakistanpakistanpakistanpakistan
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میچ سے ایک روز پہلے خوشخبری ملی ہے ۔ اسٹار تیز گیندباز شاہنواز دھانی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں اور اتوار کو سری لنکا کے خلاف فائنل میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اترنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ چوٹ کی وجہ سے دھانی ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں ہندوستان کے خلاف نہیں کھیل سکے تھے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پاکستان ٹیم انتظامیہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین میں سے کس کو پلیئنگ الیون میں موقع دیتی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اروشی روتیلا کو کیا نسیم شاہ جانتے ہیں؟پاکستانی تیز گیند باز کا جواب جان کر چونک جائیں گے!


      شاہنواز دائیں جانب اسٹرین کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔ انہوں نے چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنی پریکٹس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ فائنل سے ایک روز قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جم کر پسینہ بہایا۔ حالانکہ تیز گیند باز محمد وسیم جونیئر اب بھی فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔ پاکستان کو بھلے ہی پچھلے میچ میں سری لنکا سے شکست ملی ہو، اس کے باوجود بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم بہترین مقابلے کیلئے تیار ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنی بلے بازی میں کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہے گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم کے پاس آخری موقع، ٹیم انڈیا کے قریب آنے کو بے قرار ہے سری لنکا


      پاکستان کی گیند بازی ہمیشہ سے ایک مضبوط سائیڈ رہی ہے۔ بابر اعظم کو امید ہوگی کہ نوجوان نسیم شاہ سمیت ان کے ٹاپ گیند باز ایشیا کپ کے فائنل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ ٹیم انتظامیہ یقینی طور پر اسپنر شاداب خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرے گی جو ضرورت پڑنے پر بلے سے رنز بنانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گیند بازی آل راؤنڈر شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف سپر فور کے آخری میچ میں آرام دیا گیا تھا ۔

      پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

      محمد رضوان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، آصف علی، خوشدل شاہ، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی/محمد حسنین ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: