உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia cup 2022: پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کا بڑا بیان، کہی یہ بات

    Asia cup 2022: پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کا بڑا بیان، کہی یہ بات (AP)

    Asia cup 2022: پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کا بڑا بیان، کہی یہ بات (AP)

    IND vs PAK, Asia cup 2022: میچ میں 24 گھنٹے سے بھی کم کا وقت باقی ہے۔ لیکن ہندوستانی کپتان روہت شرما ابھی تک پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کر سکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ دیکھنے کے بعد ہی ٹیم کمبینیشن کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ تب بھی یہ میچ دبئی میں ہی کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ورلڈ کپ میں ہندوستان کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ملی تھی۔ تاہم اب یہ ماضی کی بات ہوچکی ہے۔ اب ٹورنامنٹ نیا ہے اور دونوں ٹیمیں نئے سرے سے آغاز کرنا چاہیں گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs PAK : میچ سے پہلے روہت شرما نے بابر اعظم سے کہا : بھائی شادی کرلو اور پھر....


      اس میچ میں 24 گھنٹے سے بھی کم کا وقت باقی ہے۔ لیکن ہندوستانی کپتان روہت شرما ابھی تک پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کر سکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ دیکھنے کے بعد ہی ٹیم کمبینیشن کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔ کیونکہ جس وکٹ پر سری لنکا اور افغانستان کا میچ ہورہا ہے ، اسی وکٹ پر ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ بھی ہوگا۔ ایسی صورت میں روہت ابھی تک پلیئنگ الیون کے بارے میں اپنا پتہ نہیں کھولنا چاہتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  روہت شرما بنام بابر اعظم ، جانئے کیسا ہے بلے بازی اور کپتانی کا ریکارڈ


      روہت شرما نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ آج جس وکٹ پر سری لنکا اور افغانستان کا میچ ہونا ہے، اسی پر ہمارا اور پاکستان کا بھی مقابلہ ہوگا ۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ آج کا میچ کیسا کھیلا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہی پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے ۔

      وہیں اس سوال کے جواب میں کہ ٹیم انڈیا کس بیٹنگ کمبینیشن کے ساتھ پاکستان کے خلاف میچ میں اترے گی، روہت شرما نے کہا کہ 'ہیڈ کوچ یہ فیصلہ کریں گے کہ کونسا کھلاڑی کس پوزیشن پر بلے بازی کرے گا۔ جہاں تک وراٹ کا تعلق ہے تو لگتا ہے کہ وہ اچھی لے میں ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹنگ میں زیادہ تبدیلی نہیں کی ہے۔ ہم اس بارے میں میچ کے دن کوئی فیصلہ کریں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: