உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندستان۔پاکستان میچ میں ساؤتھ سپر اسٹار بولے، Virat انا کی بایوپک کرنا چاہتا ہوں

    Virat Kohli Biopic: وجے دیوراکونڈا نے کہا کہ چونکہ مہندر سنگھ دھونی کی بایوپک بنانے کی کوشش پہلے ہی کی جا چکی ہے اس لیے وہ وراٹ کوہلی کا کردار کرنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا، “دھونی بھائی کی بایوپک سشانت سنگھ راجپوت Sushant Singh Rajput   پہلے ہی کر چکے ہیں۔ اس لیے اب میں وراٹ انا کی بایوپک کرنا چاہوں گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Chennai | Hyderabad | Mumbai
    • Share this:
      اداکار وجے دیوراکونڈا Vijay Deverakonda نے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کی بائیوپک  Virat Kohli Biopic  کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ کوہلی کو جدید دور کی کرکٹ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے، کیونکہ انہوں نے 70 بین الاقوامی سنچریاں اسکور کی ہیں۔ بیٹنگ کے اس استاد کی پوری دنیا میں مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام (212 ملین) پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ہندوستانی ہیں۔

      وجے دیوراکونڈا اتوار (28 اگست) کو بھارت بمقابلہ پاکستان میچ India Vs Pakistan دیکھنے کے لیے دبئی پہنچے تھے۔ ایشیا کپ 2022 میں ہندستان اور پاکستان دونوں کا یہ پہلا میچ تھا۔ میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ وجے یہاں حال ہی میں رلیز ہونے والی اپنی فلم لائگر کی تشہیر کر رہے تھے۔ میچ سے پہلے جب پریزنٹرز نے ان سے پوچھا کہ وہ کس کھلاڑی کا کردار بڑی اسکرین پر کھیلنا پسند کریں گے۔ اس پر 33 سالہ اداکار نے وراٹ کوہلی پر بائیوپک بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

      انوشکا شرما نے شیئر کی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی پر مبنی فلم Chakda Xpress کی جھلک

      کرکٹر شبھمن گل اپنی عمر سے 5 سال بڑی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ آئے نظر

      Asia Cup:ہانگ کانگ کے3'پاکستانی کھلاڑی'کرسکتےہیں ٹیم انڈیاکوپریشان، کوالیفائر میں دکھایادم

      میچ سے پہلے کے شو کے دوران دیوراکونڈا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وراٹ کوہلی پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کریں گے۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس پر کہا، “میں بہت پرجوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ کوہلی آج کم از کم 50 رنز بنا لیں گے۔ ایک بار جب وہ 20 سے زیادہ رنز بنات لیتے ہیں تو وہ اس مقام کو پار کرسکتے ہیں۔ یہ ان کا 100 واں میچ ہے اور میں اسے دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ وجے دیوراکونڈا نے کہا کہ چونکہ مہندر سنگھ دھونی کی بایوپک بنانے کی کوشش پہلے ہی کی جا چکی ہے اس لیے وہ وراٹ کوہلی کا کردار کرنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا، “دھونی بھائی کی بایوپک سشانت سنگھ راجپوت Sushant Singh Rajput   پہلے ہی کر چکے ہیں۔ اس لیے اب میں وراٹ انا کی بایوپک کرنا چاہوں گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: