உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK : پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو لے کر کہی یہ بات، ہندوستانی فینس ہوجائیں گے خوش

    IND vs PAK : پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو لے کر کہی یہ بات، ہندوستانی فینس ہوجائیں گے خوش ۔ (AP)

    IND vs PAK : پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو لے کر کہی یہ بات، ہندوستانی فینس ہوجائیں گے خوش ۔ (AP)

    IND vs PAK, Asia cup 2022: ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کی ۔ اس دوران انہوں نے جہاں اپنی ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں بات کی وہیں انہوں نے وراٹ کوہلی کو لے کر بھی بڑا بیان دیا ۔ بتادیں کہ وراٹ کوہلی تقریبا ایک ماہ کے وقفہ کے بعد ہندوستانی ٹیم میں واپسی کررہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND vs PAK : میچ سے پہلے روہت شرما نے بابر اعظم سے کہا : بھائی شادی کرلو اور پھر....


      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرنس میں روہت شرما سے جب وراٹ کوہلی کی تیاری کو لے کر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پریکٹس سیشن میں وراٹ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ وہ کافی محنت کر رہے ہیں۔ ایک مہینے کے وقفہ کے بعد آئے ہیں تو تازہ دم لگ رہے ہیں۔ ایسا نہیں لگتا کہ وہ بہت زیادہ سوچ رہے ہیں۔ اچھی لے میں نظر آرہے ہیں ۔ ہمیں پریکٹس کے لئے تین دن ملے ہیں، ایسے میں ہماری تیاری کافی اچھی ہوئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  روہت شرما بنام بابر اعظم ، جانئے کیسا ہے بلے بازی اور کپتانی کا ریکارڈ


      وراٹ کوہلی کے ذہنی طور پر پریشان ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ مینٹل ہیلتھ صرف وراٹ سے جڑا معاملہ نہیں ہے۔ کورونا کے دور میں کئی کھلاڑیوں کو اس سے گزرنا پڑا ہے۔ زیادہ دیر تک بایو ببل میں رہنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ ہر کھلاڑی کا اس سے نمٹنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ وراٹ نے اس پر بات کی، یہ اچھا ہے۔ ہم ٹیم کے اندر مینٹل ہیلتھ کے بارے میں کافی باتیں کرتے ہیں۔

      قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آخری مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ تب بھی یہ میچ دبئی میں ہی کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ورلڈ کپ میں ہندوستان کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ملی تھی۔ تاہم اب یہ ماضی کی بات ہوچکی ہے۔ اب ٹورنامنٹ نیا ہے اور دونوں ٹیمیں نئے سرے سے آغاز کرنا چاہیں گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: