உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: شاہین آفریدی اور جسپریت بمراہ ایشیا کپ سے باہر، بلے بازوں کیلئے بڑی راحت

    Asia Cup 2022: شاہین آفریدی اور جسپریت بمراہ ایشیا کپ سے باہر، بلے بازوں کیلئے بڑی راحت (AFP)

    Asia Cup 2022: شاہین آفریدی اور جسپریت بمراہ ایشیا کپ سے باہر، بلے بازوں کیلئے بڑی راحت (AFP)

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ 2022 کے کوالیفائرز جلد ہی شروع ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مین راؤنڈ کے میچ 27 اگست سے یو اے ای میں ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے ہندوستان اور پاکستان دونوں ٹیموں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Chennai | Kolkata
    • Share this:
      نئی دہلی : ایشیا کپ 2022 کے کوالیفائرز جلد ہی شروع ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مین راؤنڈ کے میچ 27 اگست سے یو اے ای میں ہونے والے ہیں۔ اس سے پہلے ہندوستان اور پاکستان دونوں ٹیموں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی دونوں زخمی ہونے کے باعث ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ دونوں کا شمار بین الاقوامی کرکٹ کے لیجنڈ گیند بازوں میں ہوتا ہے۔ ایسے میں یو اے ای میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں بلے بازوں کا دبدبہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 28 اگست کو میچ ہونے والا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اہم مانا جارہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IPL یا پاکستان سپر لیگ؟ اب کھلاڑیوں کے سامنے کسی ایک کو منتخب کرنے کا سوال


      پی سی بی نے ہفتہ کے روز جانکاری دی کہ 22 سالہ تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ میڈیکل ٹیم نے انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وہیں جسپریت بمراہ اپنی پرانی چوٹ سے پریشان ہیں۔ وہ فی الحال ہرشل پٹیل کے ساتھ این سی اے میں ریہیب کر رہے ہیں۔ بمراہ کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے پر بھی شکوک و شبہات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حسن علی کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے حارث روف نے اڑایا بلے باز کا وکٹ، ہوا میں 'ڈانس' کرتا دکھا اسٹمپ


      28 سالہ جسپریت بمراہ کو ٹی ٹوینٹی کھیلنے کا طویل تجربہ ہے۔ انہوں نے 208 میچوں میں 21 کی اوسط سے 255 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 10 رنز دے کر 5 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ اکنامی 7 کی ہے۔ وہیں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے 58 میچوں میں 69 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب اگر شاہین شاہ آفریدی کے کریئر کو دیکھیں تو انہوں نے 119 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 165 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 19 رنز دے کر 6 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے 40 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

      ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے مین راؤنڈ میں اتر ہو رہی ہیں۔ کوالیفائر کی 4 میں سے ایک ٹیم مین راؤنڈ میں پہنچے گی۔ فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ہندوستان نے سب سے زیادہ 7 مرتبہ ایشیا کپ کا خطاب جیتا ہے جبکہ سری لنکا نے 5 مرتبہ ایشیا کپ جیتا ہے۔ وہیں پاکستان کی ٹیم 4 مرتبہ چیمپئن بنی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: