உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Big News: ٹیم انڈیا کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، اس اہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتے ہیں کے ایل راہل: رپورٹ

    Big News: ٹیم انڈیا کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، اس اہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتے ہیں کے ایل راہل: رپورٹ (AP)

    Big News: ٹیم انڈیا کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، اس اہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتے ہیں کے ایل راہل: رپورٹ (AP)

    Asia Cup 2022: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لئے کے ایل راہل کو کپتان بنایا گیا تھا ، مگر وہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے، جس کے بعد ریشبھ پنت کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز کے ایل راہل ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لئے کے ایل راہل کو کپتان بنایا گیا تھا ، مگر وہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے تھے، جس کے بعد ریشبھ پنت کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا ۔ ہندوستانی ٹیم سیریز کے پہلے 2 میچ ہار گئی تھی ۔ پھر سیریز میں اگلے دو میچ جیت کر شاندار واپسی کی تھی ۔ تاہم آخری میچ بارش کی وجہ سے رد ہو گیا تھا ، جس کی وجہ سے سیریز 2-2 پر ختم ہوئی تھی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، روہت ہوئے باہر! جانئے کون کرے گا کپتانی؟


      ایشین کرکٹ کونسل کی 19 مارچ کو ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایشیا کپ کی تاریخ بدل کر 24 اگست سے 7 ستمبر کر دی گئی۔ ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق ہرنیا کی سرجری کے بعد کسی کھلاڑی کو صحت یاب ہونے میں 6 سے 12 ہفتوں کا وقت لگتا ہے ، اس اعتبار سے امکان ہے کہ راہل کے ایشیا کپ کیلئے دستیاب نہیں ہو پائیں گے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بابر اعظم نے حاصل کی ٹی ٹوینٹی میں بڑی کامیابی، کوہلی کے بڑے ریکارڈ کو توڑا


      وہیں راہل بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تھیراپی کیلئے جائیں گے۔ راہل نے حال ہی میں ٹویٹر پر سرجری کے بعد کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے، 'روڈ ٹو ریکوری۔' کے ایل راہل سرجری کے لئے جرمنی گئے تھے، جہاں ان کی سرجری کامیابی سے ہوچکی ہے۔

      کرکٹ فینس کو امید ہے کہ راہل جلد ہی فٹ ہو جائیں گے اور دوبارہ میدان میں نظر آئیں گے۔ ایشیا کپ میں راہل کی شمولیت کے بارے میں ابھی تک آفیشل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: