உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: پاکستان کے لیجنڈ نے روہت شرما پر سادھا نشانہ، کہا: کیا آپ کو ہانگ کانگ سے ہارنے کا تھا ڈر

    Asia Cup 2022: پاکستان کے لیجنڈ نے روہت شرما پر سادھا نشانہ، کہا: کیا آپ کو ہانگ کانگ سے ہارنے کا تھا ڈر (AP)

    Asia Cup 2022: پاکستان کے لیجنڈ نے روہت شرما پر سادھا نشانہ، کہا: کیا آپ کو ہانگ کانگ سے ہارنے کا تھا ڈر (AP)

    Asia Cup 2022: روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ میں شاندار شروعات کی ہے۔ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ میں شاندار شروعات کی ہے۔ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دی ۔ ہندوستانی ٹیم نے بھی 2 جیت کے ساتھ سپر-4 میں جگہ بنا لی ہے۔ کل یعنی 2 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ میچ کھیلا جانا ہے۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم سپر 4 میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہو جائے گا۔ ایشیا کپ میں ہندوستان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے اور اس نے سب سے زیادہ مرتبہ خطاب جیتا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Asia cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی غلطی کا دوسری مرتبہ اٹھانا پڑا نقصان


      پاکستان کے سابق لیجنڈ کھلاڑی محمد حفیظ نے ایک چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما کنفیوزڈ انسان لگتے ہیں۔ وہ جو کہہ رہے ہیں، اس کی عکاسی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ۔ خیال رہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد روہت نے کہا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، لیکن اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کرتے۔ میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 192 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 152 رنز ہی بنا سکی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف کیا تھا دوہرا وار، اب حاصل کیا T20میں سب سے بڑا مقام


      حفیظ نے کہا کہ روہت شرما جس طرح کی باتیں کر رہے ہیں کہ ہم ٹیم کیلئے ایسا کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ہو نہیں پا رہا ہے اور نظر بھی نہیں آ رہا ہے ۔ ایک طرح سے وہ کہہ رہے ہیں کہ پچ بہتر لگ رہی ہے۔ ایسے میں ہم بلے بازی کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ گیند بازی کرنا چاہتے تھے۔ یعنی کیا انہیں ہانگ کانگ کے خلاف میچ ہارنے کا ڈر ہے؟ یہ صحیح اپروچ نہیں ہے ۔

      روہت شرما ہانگ کانگ کے خلاف جیت کے ساتھ ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والے دوسرے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں۔ بطور کپتان یہ ان کی 31 ویں جیت ہے۔ انہوں نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ حالانکہ روہت اب تک بلے سے کچھ خاص نہیں کر پائے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 12 اور ہانگ کانگ کے خلاف 21 رنز بنائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: