உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: پاکستان کی ٹیم میں لوٹا رفتار کا سوداگر، آئی سی سی لگا چکا ہے پابندی، 155 کلو میٹر کی ہے رفتار

    Asia Cup 2022: پاکستان کی ٹیم میں لوٹا رفتار کا سوداگر، آئی سی سی لگا چکا ہے پابندی، 155 کلو میٹر کی ہے رفتار (AFP)

    Asia Cup 2022: پاکستان کی ٹیم میں لوٹا رفتار کا سوداگر، آئی سی سی لگا چکا ہے پابندی، 155 کلو میٹر کی ہے رفتار (AFP)

    Asia Cup 2022: پاکستان کے تیز گیند باز محمد حسنین کو ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں چوٹ کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiaislamabadislamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے تیز گیند باز محمد حسنین کو ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے لئے پاکستانی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں چوٹ کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ ایشیا کپ کے میچز 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 28 اگست کو دبئی میں مقابلہ ہوگا ۔ ایسے میں وہ اس بڑے میچ میں اپنی چھاپ چھوڑنا چاہیں گے۔ ٹی ٹوینٹی میں اس 22 سالہ تیز گیند باز کا ریکارڈ کافی اچھا ہے۔ وہ ہر 18ویں گیند پر ایک وکٹ لیتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں غیر قانونی ایکشن کی وجہ سے ان پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ تاہم انہوں نے واپسی کر لی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے 24 سال پرانا ریکارڈ توڑا، سچن نے جب ایسا کیا تب گل پیدا بھی ...


      محمد حسنین پر فروری میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ لیکن انہوں نے اپنے ایکشن پر کام کیا اور جون میں واپسی کی۔ وہ ٹی ٹوینٹی میں 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں انجام دیا تھا ۔ وہ پاکستان کیلئے اب تک 18 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ 31 کی اوسط سے 17 وکٹیں لی ہیں ۔ 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی رہی۔ اکنامی 8 کے لگ بھگ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایشیا کپ سے پہلے شاندار فارم میں بابر اعظم ، ہاشم آملہ کا بڑا ریکارڈ توڑا


      اس تیز گیند باز نے اب تک 82 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 18 کا ہے۔ یعنی وہ ہر 18ویں بار گیند پر وکٹ لیتے ہیں ۔ دو بار 4 وکٹیں لے چکے ہیں ۔ انہوں نے 8 ون ڈے میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ محمد حسنین اس وقت انگلینڈ میں کھیلی جارہی دی ہنڈریڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔ وہاں انہوں نے اب تک 4 میچوں میں 5 وکٹیں لی ہیں ۔ اکنامی بھی شاندار ہے۔ ایشیا کپ کی بات کریں تو یہ 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے سیزن کا خطاب ہندوستانی ٹیم نے جیتا تھا ۔

      پاکستان کی ٹیم

      بابر اعظم (کپتان)، افتخار احمد، خوشدل شاہ، شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہنواز دہانی، عثمان قادر۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: